کراچی ( کامرس رپورٹر) ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں16ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1517ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ایک تولہ سونا87ہزار600روپے ہو گیا اسی طرح429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار103روپے ہو گئی۔