واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر نے امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے ریکارڈ 55 ہزار سے زائد کیس سامنے آنے کو کامیابی قرار دیدیا۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کو امریکی صدر نے ایک اچھی خبر قرار دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا امریکہ میں کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد اس لیے زیادہ ہو رہی ہے کیونکہ ہماری ٹیسٹنگ سپیڈ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر ہے ۔یہ ایک اچھی خبر ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اچھی خبر یہ ہے کہ شرح اموات نیچے آ گئی ہے ۔واضح رہے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے جو ابتک یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔