کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ۔ جمعہ کو ابتدائی سیشن میں تیزی آئی اور انڈیکس 43686.35پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 43378پوائنٹس پرچلی گئی ۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 28.60 پوائنٹس اضافے سے 43551.15پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح35.36پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16657.48پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29859.99پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ11ارب42کروڑ61لاکھ25ہزار917روپے اضافے سے 73کھرب58ارب5کروڑ92لاکھ11ہزار143روپے ہو گیا۔اس دوران 16کروڑ19لاکھ35ہزار حصص کے سودے ہوئے اور51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر 320کمپنیو ں کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 162کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،130میں کمی اور28 میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 181.70 اور قیمت فروخت181.80روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت182.50سے گھٹ کر182.40روپے پر آ گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت50روپے کمی سے 1لاکھ31ہزار450اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے کمی سے 1لاکھ12ہزار697 روپے رہی ۔