اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے عوامی رابطہ مہم کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، فرحت اﷲ بابر، پرویز اشرف، قائم علی شاہ، تاج حیدر، نجم الدین خان ،صابر بلوچ،چاروں صوبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ بلاول نے بی این پی (مینگل) کے صدر اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے بھی 4رکنی کمیٹی کی منظوری دی جس میںخورشید شاہ ، فرحت اﷲ بابر، پرویز اشرف اور نیئر بخاری شامل ہیں۔