Common frontend top

بہتر ہے شہبازشریف خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے :فردوس عاشق

منگل 16 جولائی 2019ء





اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی امداد کا 8 کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکائونٹ میں جمع ہوا، جرم کی اس حقیقت کا اعتراف ایرا کے افسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں کیا، جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے ، شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے ۔ انہوں نے کہا ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے ، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں