کراچی/کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) جمعیت علمائاسلام کے مرکزی ترجمان اورسابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر وطن عزیزکے جغرافیائی دفاع و استحکام اور7 ستمبر نظریاتی دفاع اوراستحکام کا دن ہے یہ دونوں دن ہمارے لیے یوم الفتح ہیں،پارلیمنٹ کے اندرمولانا مفتی محمود اوردیگرمذہبی جماعتوں کے قائدین نے ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جو آئینی جنگ لڑی،اس میں یقیناً ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کا بھی بھرپورحصہ اورتعاون تھا،وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر1974ء کا دن ہماری قومی اورملی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے اس دن مسلمانوں کے دیرینہ مطالبے پراس وقت کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو جمہوری اورپارلیمانی بنیاد پرغیر مسلم اقلیت قراردینے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا،یہ یادگارفیصلہ مسلمانوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ تھا،جے یوآئی ترجمان نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ختم نبوت کی نظریاتی اساس ،ملک کی جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے جمعیت علمائاسلام اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی۔