ملتان (خبر نگار) چھ روزہ پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم انضمام الحق ہائی پرفارمنس کوچنگ سنٹر میں پی سی بی لیول ٹو کورس کے دوران علی ضیاء اور محتشم رشید نے کورس کے شرکاء کو لیکچر دیئے اور ٹیسٹ لئے ۔ ملتان سے مخدوم مظفر عالم اور قاسم رضوی سمیت ملک بھر سے 26 شرکاء نے حصہ لیا۔ جن میں انٹرنیشنل کرکٹر رانا نوید اور متحدہ عرب امارات سے امجد جاوید بھی شامل تھے ۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورس کے نتائج کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔