لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی نارکوٹیکس فورس کے زیر اہتمام لاہور میں منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی جی اینٹی نارکوٹیکس فورس سمیت دیگر حکام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ برکی روڈ پر منعقدہ تقریب کے دوران 6 ہزار 980 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات تلف کی گئیں جبکہ 61 ہزار تینتالیس بوتل شراب، ایک ہزار 95 مارفین کے ٹیکے بھی ضائع کر دیئے گئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹیکس فورس میجر جنرل محمد عارف ملک کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے پنجاب بھر میں منشیات خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 340 سمگلروں کو گرفتار کر کے 292 مقدمات درج کئے ۔