بیجنگ(این این آئی ) چین نے دنیا کی تیز ترین مقناطیسی ٹرین تیار کرنے کادعویٰ کیاہے جو 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پہلی پروٹو ٹائپ میگنیٹک ٹرین تیا رکی گئی ہے ۔مختلف ٹیسٹ اور آزمائشوں کے بعد ٹرین شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پانچ گھنٹے تیس منٹ کا فاصلہ تین گھنٹے تیس منٹ میں طے کرے گی۔انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ اس کی رفتار یورپی ممالک کے درمیان چلنے والی یوروسٹار سے دگنی ہے یعنی یہ ٹرین لندن سے پیرس کے درمیان فاسلہ صرف49 منٹ میں طے کرسکے گی۔چینی انجینئرز 200 کلومیٹر فی گھنٹہ طے کرنے والی ٹرینیں بھی تیار کر رہے ہیں، ان ٹرینوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ دوسری ٹرینوں کی نسبت دس فیصد کم ایندھن استعمال کریں گی۔ تیز ترین ٹرین