لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا،ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرایا جانے لگا،گذشتہ روز قوانین کیخلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا گیا ،ایل ای ٹی سیٹ پر آن لائن سٹیٹس چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس گاڑی کے 62ای چالان پینڈنگ ہیں،جس پر پٹرولنگ آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے تھانہ سندر میں بند کرادیا،ڈرائیور اﷲ یار دیپالپور کا رہائشی ہے اورقوانین کی خلاف ورزی اس کا معمول تھی،اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناہے کہ ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو وارننگ دی جا رہی ہے ۔