واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی ریاست نبراسکا میں ایک گھر میں آ تشز دگی کے باعث 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٭ ہرارے ( اے ایف پی ) زمبابوے اور موزمبیق میں سائیکلون طوفان سے ہلاکتیں 100 سے زائد ہو گئی ہیں ۔٭تل ابیب ( اے ایف پی ) اسر ائیلی سپر یم کورٹ نے آئندہ الیکشن کیلئے انتہا پسند یہو دی پارٹی کے رہنما مائیکل بن آری کو نا اہل قر ار دیدیا ہے ۔ ٭کر اکس ( نیٹ نیوز ) وینزویلا کے اپو زیشن رہنما خوآن گوآئیڈو نے صدر نکولاس مادورو کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٭بغداد (اے پی پی) کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کے مکمل اتلاف پر زور دیا ہے ۔ ٭سرینگر(اے ایف پی)سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر عمر عبداﷲ نے کہا ہے کہ لوک سبھا میں نشست ملنے کی صورت میں اتحاد پر تیا رہیں۔٭لندن(اے ایف پی )اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے 1972میں قتل کے واقعات پر سابق فوجیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنیوالوں پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ مسترد کردیا۔