کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت70ہزار روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1327ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں558روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، فی تولہ سونے کی69350روپے سے بڑھ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59456روپے سے بڑھ کر60014روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت880روپے سے گھٹ کر870روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے سے گھٹ کر745.88روپے ہوگئی۔