سٹاک ہوم( ویب ڈیسک) سوئیڈن میں ایک بیکری کی طرف سے 661 پائونڈ وزنی سملابن تیار کیا گیا ہے ، سوشل میڈیا پر اس بن کے بارے میں دلچسپ کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ بیشتر نے اسے کھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بن توبہ منگل(Shrove Tuesday) کی روایتی دعوت کے لیے بنایا گیاہے ۔سملا ایک میٹھا رول ہوتا ہے ، جسے کئی طرح سے سوئیڈن، فن لینڈ، ایسٹونیا، ناروے ، ڈنمارک، جزائر فارو اور آئس لینڈ میں بنایا جاتا ہے ۔بیک مائی ڈے (Bake My Day) بیکری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے وہ اتنا زیادہ وزنی بن بنانے کی پانچ ناکام کوششیں کر چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے سوموار کو سٹاک ہوم میں 661 مکمل طور پر تیار کر لیا۔ اس سملا بن میں 286 پاؤنڈ کریم اور 66 پاؤنڈ آلمنڈ کریم شامل کی گئی تھی۔اس سملا بن کے بنانے میں کئی دیگر کمپنیوں نے بھی بیکری کی معاونت کی ہے ۔ اس بن کا تھری ڈی ماڈل بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا جا چکا ہے تاکہ اس کا اندراج کیا جا سکے ۔