لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف ہدایتکار و پروڈیوسر عمران رضا کاظمی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ ان کی شادی اسلام آباد میں منعقد کی گئی جہاں شوبز سے وابستہ فنکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ حریم فاروق، رحمان خان، عدنان، رانا آصف ، سورج بابا اور عثمان بٹ سمیت دیگر ستاروں نے خوب رقص پرفارمنس کی جبکہ اس موقع پر میوزک بینڈ سہارا یوکے نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عمران رضا کاظمی کو ان کی شادی پر شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔