فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک)ریسلنگ کی دنیا کے مشہور سپر سٹار رک فلیئر نے اپنے طویل کیرئیر کے دوران بے شمار یادگار مقابلے جیتے لیکن اب 68 سال کی عمر کو پہنچ کرانہوں نے ایسا کارنامہ سر انجام دیا کہ اپنے پرستاروں کو بالکل حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے اچانک اپنی پرانی دوست ریسلر وینڈی بارلو سے شادی کا فیصلہ کیا اور محض چند گھنٹے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد بھی کر دیا۔ وینڈی کی عمر 58 سال ہے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس اچانک شادی کی تقریب امریکی شہر فلوریڈا میں منعقد ہوئی۔رک فلئیر کی بیٹی شارلٹ فلئیر جو کہ خود بھی ریسلنگ سپر سٹار ہیں نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔