اسلام آباد(خبر نگار)چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس ریفارم کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا جس میں تمام صوبوں کے آئی جیز سے پولیس کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے گی۔پولیس ریفارم کمیٹی کے اجلاس میں عدالتی شخصیات اور تمام صوبوں کے آئی جیزشرکت کر یں گے۔