بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں پالتو کتے نے پولٹری فارم میں گھس کر 600 مرغیوں کو ہلاک کردیا۔پالتو کتے کے مالک کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کتا پڑوس میں موجود مرغیوں پولٹری فارم میں گھس گیا اور رات میں 600 مرغیوں کو چبا ڈالا۔ پولٹری کا مالک صبح جاگا تو مرغیاں مری ہوئی تھیں، پہلے تو مالک نے سمجھا کہ شاید کسی وبائی مرض کے اچانک حملے یا زہریلا دانا پانی موت کا سبب ہوگا تاہم جب مرغیوں کے گلے پر کتے کے دانتوں کے نشانات دیکھے تو اصل قاتل کا پتا چلا،جس کے بعد پولٹری فارم کے مالک نے کتے کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے ۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے سزا دی جائے۔