لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سابق دور حکومت کے میگا منصوبوں کی تفصیلات اینٹی کرپشن حکام کو ارسال کر دی گئیں۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے 6صوبائی اداروں کے 2008سے 2018 کے دوران ایک ارب اور اس سے زائد مالیت کے حامل پراجیکٹس کی تفصیلات اور متعلقہ دستاویزا ت بھی فراہم کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی حکام نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ذمہ داروں کو بتایا گیا ہے کس منصوبے کا پی سی ون کتنی مالیت کا تھا، ابتدائی طور پر کتنے فنڈز جاری کئے گئے ۔