کراچی( کامرس رپورٹر)6پاکستانی کمپنیاں مورگن اسٹنیلے کیپٹل انٹرنیشنل ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس (ایم ایس سی آئی) سے نکالے جانے سے بچ گئیں جس کے باعث ان کمپنیوں کے حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خرید وفروخت جاری رہے گی۔ نومبر2018 کے ششماہی جائزہ اجلاس میں چھ میں سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) واحد مضبوط اور مستحکم کمپنی ہے جو(ایم ایس سی آئی ) انڈیکس میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کوایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکس پاکستان سے جبکہ ہنڈا اٹلس کارز اور میپل لیف سیمنٹ ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس سے نکال دیا گیاہے تاہم حبیب بینک لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بینک(ایم سی بی) کومڈ کیپ اسٹاکس انڈیکس میں برقرار رکھاگیاہے جبکہ یو بی ایل اور لکی سیمنٹ کادرجہ کم کرکے انہیں ایم ایس سی آئی گلوبل اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کردیا گیاہے ۔