مکرمی!ایک طالب علم ہونے کے ناتے میں ایچ ای سی اوروزیرتعلیم کی توجہ ہم طلباء وطالبات کودرپیش مسائل کی جانب مبذول کراناچاہتی ہوں جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میںکوروناوائرس کے اثرات میں واضح کمی واقع ہورہی ہے اوراسی کمی کی بناپرحکومت پاکستان نے ایس اوپیزپرعمل کرنے کے حکم نامے کے ساتھ ملک میں موجودتمام اداروں کوکھولنے کی اجازت دے دی ہے۔انتہائی سخت ایس اوپیز کی پابندی صرف تعلیمی اداروں میں ہی کیوں رکھی گئی ہے ۔جبکہ وہی طلباء وطالبات ہرعوامی مراکزمیں ہرجگہ بناء کسی احتیاطی تدابیرکے آزادی سے گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ اب جب کہ تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔توآن لائن کلاسز کا کیا جواز بنتا ہے۔ کیوں آن لائن کاکاروبارجاری رکھاجارہاہے اوراگراتھارٹی اورحکومت کوہماری اتنی ہی فکر ہے۔توپھریاتوآن لائن کلاسزبندکریں یا پھر جس طرح پاکستان میں سیلولرکمپنیوں نے فیس بک فری کی ہوئی ہے۔بالکل اسی طرح سیلولرکمپنیوں سے ایل ایم ایس بھی فری کروائیں کیونکہایل ایم ایس صرف طالبعلم ہی استعمال کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انھیں سیلولرکمپنیوں سے سستے اسٹوڈیٹس پیکجز بھی فراہم کروائے جائیں۔تب صحیح معنوں میں آپ لوگ ہم طالبعلموں کے خیرخواہ ثابت ہوں گے اورہم طلباء وطالبات کی پریشانیوں کاکچھ مداوابھی ہوگا۔ (نوشین عظیم-کراچی)