اسلام آباد ،لاہور (وقائع نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر)ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36افسران، 26پولیس افسروں اور 9اوایم جی افسروں کو گریڈ 19میں ترقی دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں موٹروے پولیس میں تعینات سلیمان علی خان ،غلام سرور باہیو،علی شیر جاکھرانی،محمد ندیم ،پنجاب میں تعینات عمر سعید ملک ،حسن مشتاق سکھیرا ،مستنصر فیروز ،محمد معصوم ،حسن اقبال،خیبرپختونخوا پولیس میں تعینات دلاور بنگش ،عبدالرشید ،سجاد خان ،سہیل خالد ،عباس مجید مروت ،جاوید اقبال،سندھ پولیس میں تعینات منظور علی خاتیاں،نذیر احمد میر بہار ،شادابن مسیح ،عباس رضوی ،عامر عباس شاہ ،قمرعباس رضوی ،عرفان علی بہادر ،عدیل حسین چانڈیو،امجد احمد شیخ،ایف آئی اے میں تعینات ڈاکٹرزین علی شیخ اور وفاقی پولیس میں تعینات سردار غیاث گل شامل ہیں۔ اوایم جی افسران میں اشتیاق احمد کو گریڈ انیس میں ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ، سلیم شہزاد کو ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، محمد یوسف کو ڈپٹی سیکرٹری پاورٹی ایلی ویشن، سیمی اعظم کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، مس بے نظیر کو ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس،ضیاء الرحمن کو ڈپٹی سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس ڈویژن،طاہر پرویز کوڈپٹی سیکرٹری صنعت وپیداوار، مظہر جاوید کوڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کر دیا ہے ۔ وزارت داخلہ میں ڈائریکٹر قیصر خان خٹک کوگریڈ انیس میں ترقی دے کرڈپٹی سیکرٹری پلاننگ تعینات کر دیا ہے ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36افسروں کو مستقل اور 12افسران کو قائم مقام چارج پر گریڈ انیس میں ترقی د ی گئی ہے ۔ پنجاب میں تعینات سارہ رشید ،عمران قریشی ،نوشین ملک،ذیشان جاوید ،کلثوم ثاقب،مس کوثر خان ،عبدالستار،رفاقت علی ،محمد علی ،علی عنان قمر ،عرفان علی خان ،دانش افضل ،محمد طاہر ،منظر جاوید،عثمان خالد کی گریڈانیس میں مستقل ترقی کی گئی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں تعینات عنبر علی خان ،سہیل خان ،عرفان اللہ خان،سعادت حسن کی گریڈانیس میں مستقل ترقی کی گئی ہے ۔ سندھ میں تعینات طلحہ حسین فیصل، محمد زمان ، شہزاد فضل عباسی،محمد زمان اوربلوچستان میں تعینات شاہ زیب خان اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مریم کیانی کی گریڈانیس میں مستقل ترقی کی گئی ہے ۔ پنجاب میں تعینات نعمان یوسف ،سعدیہ تحریم ،نادیہ ثاقب،فروا عامر ،امینہ منیر ،سلمہ سلیمان ،سمعیہ سلیم،حسن ہارن ہوتی کو گریڈانیس میں قائم مقام چارج دیدیاگیاہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینا ت لبنیٰ سید ،صباء عاصم،بلوچستان میں تعینات حبیب الرحمن جاموٹ ،سندھ میں تعینات فواد سومرو کو گریڈانیس میں قائم مقام چارج دیا گیا ہے ۔