لاہور (اپنے خبر نگار سے ) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان میں صوبہ بھر میں قائم دانش سکولز کے 14کیمپسوں کے 71فیصد طلبہ و طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ 20فیصد بچوں نے اے گریڈ حاصل کیا ہے ۔ میٹرک کے سالانہ امتحان2019میں دانش سکولزکے نتائج 100فیصد رہے ۔ پنجاب بھر کے 10 سنٹر آف ایکسیلینس کے 65فیصد طلبہ نے پنجاب بھر کے بورڈز میں اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیے ۔ پنجاب دانش سکولز کے 1430طلبہ نے لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دیا جس میں 1008طلبہ نے اے پلس جبکہ289 نے اے گریڈ حاصل کیا۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میں قائم10سنٹر آف ایکسیلینس کے 44فیصد طلبہ نے اے پلس اور 508طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا۔سنٹر آف ایکسیلینس کے 2386طلبہ و طالبات نے متعلقہ ڈویژن کے بورڈز میں امتحان دیا اوراُن کے نتائج96فیصد رہے ۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمراد راس نے دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس کے شاندار نتائج پر سکولز کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد دی اسی جذبے ، لگن اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی طلبہ بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔