مدھیاپردیش(نیٹ نیوز) شیام کے سر سے سینگ نما چیز کو اسٹیریلائز ریزر کی مدد سے نکالاگیا۔آپ لوگوں نے بچوں کے شہرہ آفاق پاکستانی ٹی وی ڈرامے عینک والا جن میں زکوٹا کے سر پر تو سینگ دیکھیں ہوں گے لیکن حقیقت میں ایسا شاید کم ہی دیکھا یا سنا ہو، بھارت میں حقیقت میں ایک شخص کے سر پر سینگ نکل آیا۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ شیام یادونے کہا ہے کہ پانچ سال قبل ان کا سر کسی چیز سے ٹکرایا تھا جس کے بعد ان کے سر پر سینگ نُما چیز نکلنے لگی۔سر پر نکلنے والی اس سینگ نما چیز کو پہلے نظر انداز کیا کیونکہ اس میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی تھی۔ایک مرتبہ نائی سے بال کٹوانے کے دوران شیام یادو نے اس سینگ نما چیز کو نائی سے ہی نکلوا دیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ نکل آیا اور پہلے سے مزید سخت اور لمبا ہو گیا جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا پڑا۔ڈاکٹرز کے مطابق شیام یادو کے سر پر نکلنے والا سینگ ایک کیمیکل سے بنتا ہے جسے میڈیکل کی اصطلاح میں ’کیریٹن‘ کہتے ہیں اور یہ کیریٹن ناخن اور بالوں میں بھی موجود ہوتا ہے ۔