لاہور (اپنے خبر نگار سے ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع لاہو رکے 75پرائمری اور ایلیمنٹری ایجوکیٹرزکو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تین سال سے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ پر ایجوکیٹرز محکمہ سکول ایجوکیشن نے قانون کے تحت مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطا بق سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر نے بورڈ کے اجلا س میں 75 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اساتذہ کا درینہ مطالبہ کنٹریکٹ ایکٹ 2018کے تحت پورا کیا گیا ہے ۔