لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے 75فیصد گھریلو صارفین کیلئے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے نیپرا کا تجویز کردہ اضافے کا نصف لاگو رہے گا۔کچن گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔80فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ زیرو ہے ،بلوچستان کیلیئے وزیراعظم کی ہدایت پر مزید تین گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔بلوچستان کے تمام ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے کام جاری ہے ۔