لاہور ( شوبز ڈیسک) گلوکار علی ظفر کے بھائی اور گلوکار دانیال ظفر نے علی ظفر کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جو بہت وائرل ہوگئی، انسٹاگرام سٹوری پر دانیال ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں علی ظفر کو والدہ کے پیر دباتے ٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ دانیال کو ان دونوں کی ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں ، علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو!۔ خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے ۔