فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے رحمت العالمینؐ سیرت سکالرشپ لینے والے پہلے 891 طلبا و طالبات کی فہرست مرتب کر لی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر کے ذہین طلبا و طالبات کو رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 891 طلبا و طالبات یہ سکالرشپ لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔لاہور کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے طلبا اس سکالرشپ کے تحت شامل کیے گئے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیرت سکالرشپ کے لیے 26 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی۔