لندن( ویب ڈیسک) برطانیہ کے جنوب مشرقی شہر بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ نے 1700 سال قدیم انڈاملنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم کو کھدائی کے دوران غیرمعمولی چیزیں ملی ہیں جن میں ایک 1700 سالہ رومن انڈا بھی شامل ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ رومن انڈے کو ممکنہ طور پر زرخیزی کی رسم میں استعمال کیا جاتا ہے جسے دریافت کرلیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق 9 سالہ لمبی کھدائی فلیس مارسٹن کے رومن گاؤں کے قریب بیری فیلڈز ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ سائٹ پر کی گئی تھی۔ ماہرین کو انڈے کے علاوہ قدیمی چمڑے کے جوتے ، لکڑی کے برتن، اوزار اور ایک انتہائی نایاب ٹوکری بھی ملی ہے ۔