فرینکفرٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔چودھری شجاعت کو طبیعت خراب ہونے پر جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چودھری شجاعت کے اہلخانہ نے قوم سے انکی مکمل صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔