واشنگٹن( ویب ڈیسک) 91 سالہ امریکی خاتون نے موسیقی کی دُھن پر رقص کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے ۔91 سالہ امریکی دادی جان نے میوزک کی دُھن پر ایسے شاندار انداز میں ڈانس مووز دیئے کہ نہ صرف پوتا پوتی بے حد محظوظ ہوئے بلکہ دیکھنے والے بھی دادی جان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بزرگ خاتون کی یہ ڈانس پرفارمنس وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔