لاہور،تھرپارکر (92 نیوزرپورٹ) 92 نیوز کورونا وبا کے دنوں میں بھی عوام کی آواز بن گیا، 92 نیوز نے لاک ڈاؤن کے باعث فاقوں کے شکارپشاور کے علاقہ لاہوری کے رہائشی اور سات بچوں کے کفیل اشفاق احمدکے حالات زندگی پر رپورٹ نشر کی توسماجی کارکن مدد کو پہنچ گئے ، خاندان کو راشن فراہم کیا، جوسز، چاکلیٹ اور دیگر اشیا پا کر اشفاق احمد کے بچوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ۔مدد پر اشفاق احمد نے 92 نیوز کی کاوش کو سراہا۔اشفاق احمد کے مطابق جب تک درد دل رکھنے والے لوگ موجودہیں ہمارے ملک میں کوئی غریب بے یار و مددگار نہیں ہوسکتا۔ اشفاق احمد گھروں میں رنگ و روغن کا کام کر کے خاندان کا پیٹ پالتا تھا تاہم کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہوگیا۔92نیوزلاک ڈائون میں تھرکے باسیوں کی بھی آوازبن گیا،روزانہ اجرت پرکام کرنیوالوں کی فاقہ کشی کامعاملہ اٹھایاتو مخیرحضرات میدان میں آگئے اور مختلف گائوں اورگوٹھوں میں جاکرراشن تقسیم کیا،مشکل وقت میں سہارابننے پر تھرپاکر کے دیہاڑی داروں نے 92نیوزکاشکریہ اداکیااورکہا92نیوزنے ہماری آوازاعلی حکام تک پہنچائی،سامان اس طرح سے تقسیم کیاجارہاہے کہ مستحقین کی عزت نفس کاخیال رکھا جارہاہے ۔