ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان کے معروف نیفرا لوجسٹ ڈاکٹر عبدالرئوف مظہر،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مسعود مظہر،انجینئر منصور مظہر کے والد و 92نیوز ملتان کے بیوروچیف فضیل سہو کے ماموں سابق سربراہ شعبہ کمیونٹی میڈیسن نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر مظہر سہو گزشتہ روز بقضائے الہی انتقال کر گئے ،انکی نماز جنازہ آج جمعرات دن گیارہ بجے انکے آبائی گائوں ماڑی سہو تحصیل کبیر والہ میں ادا کی جائیگی۔