کوئٹہ (92 نیوزرپورٹ)92نیوزکی ایک اورکاوش رنگ لے آئی،92نیوزنے دودن سے غائب بچے کوڈھونڈنکالا،کوئٹہ کی خون جمادینے والی سخت سردی میں بیٹھ کربوٹ پالش کرنے والے 6سالہ بچے اسدکی خبرنشرکی تووزیراعلی بلوچستان نے 92نیوزکی خبرپرایکشن لیتے ہوئے بچے کی کفالت کی ذمہ داری اٹھالی،گزشتہ روزبچہ وزیراعلی ہائوس پہنچاتووزیراعلی جام کمال نے بچے کو پیارکیا،بچے کوایک ماہ کاراشن،گرم ملبوسات، برتن،کمبل اوردیگراشیاسمیت رقم بھی دی،92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت نے 92نیوزکاشکریہ اداکیا،بچے کی تعلیمی ذمہ داری سمیت کفالت کابھی عہدکیا،مارچ کے سیشن میں بچے کوداخل کرینگے ،سامان ملنے پربچہ اسدبے حد خوش ہوااور92نیوز،بلوچستان حکومت کاشکریہ اداکیا، وزیر اعلی کے نوٹس کے بعد ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا تھا ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام بچے کی تلاش کر رہے ہیں مگر بچے یا ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ ممکن نہیں ہو سکا ، ترجمان نے کہا وزیراعلی جام کمال نے بھی یہ ویڈیو دیکھی اور انہیں بہت دکھ ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی اخراجات پر بچے کی کفالت کی جائے ، بچے کے خاندان کی بھی کفالت کی جائے گی، انہیں ماہانہ کی بنیاد پر راشن دیں گے اور بچے کو سکول میں داخل کرائیں گے ۔