پشاور(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان نے 92نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کابینہ کے اجلاس میں ایل این جی کے معاملے پر رواں ہفتے اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایس این جی پی ایل کو صارفین پر 73ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے سے روک دیا ہے ۔واضح رہے اس حوالے سے گزشتہ روز 92نیوز چینل پر خبر نشر اورروزنامہ 92نیوز میں شائع ہوئی تھی جس کے مطابق پنجاب کو مہنگی آر ایل این جی سستے داموں دینے سے ہونے والا 73ارب کا خسارہ پورا کرنے کیلئے بوجھ خیبر پختونخوا کے عوام پر ڈالنے کی تیاری کی گئی تھی، پیداواری صوبہ ہونے کے باوجود صوبے کی انڈسٹری کو گیس مہنگی دینے کی بھی تیاری کی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے معاملہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا ،خبر شائع ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ایس این جی ایل کو 73ارب اضافی بوجھ عوام پر ڈالنے سے روک دیا ۔