فیصل آباد(حسام احمد) وزارت مذہبی امور پاکستان نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی عازمین حج کو درپیش مشکلات کے حوالے سے 92 نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر کنٹریکٹر کو تبدیل کر دیا گیا ہے ، عازمین حج نے قطاروں میں لگ کر کھانا ملنے ، روٹی سوکھی اور روزانہ آلو پکائے جانے سمیت دیگر شکایات کی تھیں جس کی آواز 92 نیوز نے اعلیٰ حکام تک پہنچائی تھی، عازمین حج نے شکایات کی تھیں کہ سعودی عرب پپہنچنے والے پاکستانیوں کو خواتین اور بزرگوں کو لائنوں میں کھڑا کرکے کھانا دیا جا رہا ہے اور آلو پکا کر سوکھی روٹی کھانے کو دی جاتی ہے ۔ عازمین حج نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے تھے ۔ دوسری جانب شوگر کے مریضوں نے نشاندہی کی تھی کہ تاخیر کے ساتھ کھانا دیا جاتا ہے اور شوگر کی وجہ سے دوہرے عذاب میں مبتلا رہتے ہیں جس پر وزارت مذہبی امور کو نوٹس لینا پڑا اور اب عازمین کیلئے انتظامات کرنے والے کنٹریکٹر کو ہی تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد صورت حال میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے ۔ کنٹریکٹر تبدیل