اسلام آباد( 92 نیوز رپورٹ)کروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظربیرو ن ممالک پھنسے پاکستانی شہریوں کووطن واپس لانے کیلئے 92 نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔پی آئی اے کاخصوصی طیارہ بنکاک میں پھنسے 175 پاکستانیوں کولے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزاسلام آبادایئرپورٹ پربنکاک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی اوران کی رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دیدی گئی۔تمام پاکستانی 21اپریل سے بنکاک ایئرپورٹ پرموجودتھے ۔92نیوزکی جانب سے پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے معاملہ اٹھانے پرحکومت نے ان کی واپسی کے اقدامات کئے ۔ کروناوائرس کے حوالے سے فلائٹ آپریشن کی بندش کے بعد پروازکوآنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔