روم (این این آئی)کمپیوٹریا ٹیبلیٹ کے بجائے ٹائپ رائٹر پر کام کرنے والے چھیانوے سالہ اطالوی گوئی سیپے پیٹرنو نے تاریخ اور فلسفے کی ڈگری حاصل کر کے دنیا کے معمر ترین شاگرد کا اعزازحاصل کرلیا۔دوسری جنگِ عظیم کے فوجی، پوتوں اور نواسوں والے سابق ریلوے ورکر نے یونیورسٹی آف پالرمو اٹلی سے 96 برس کی عمر میں گریجوایشن مکمل کر لی۔گوئی سیپے پیٹرنو نے اٹلی کی پالرمو یونیورسٹی سے تاریخ اور فلسفے کی ڈگری حاصل کرکے دنیا کے معمر ترین شاگرد ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔سسلی میں پیدا ہونے والے گوئی سیپے ، پڑھنے لکھنے سے شغف کے باوجود جوانی میں تعلیم حاصل نہ کرسکے لیکن نوے برس کے ہوئے تو سوچا کہ اب پڑھ لینا چاہئے اور پھر 96 برس کی عمر میں بالآ خر گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے ۔