تفتان (نامہ نگار) ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے والے 198پاکستانیوں کوگرفتار کر کے تفتان لیویز کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 198 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا یہ افراد روزگار کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ سمیت دیگر ممالک میں جا نا چاہتے تھے ، ایرانی حکام نے گرفتار پاکستانی باشندوں کو کو تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیالیویز حکام نے زیر حراست افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔