اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96سول اپیلٹ ماڈل کورٹس نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا،سول اپیلٹ ماڈل کورٹس نے اپنی پہلے دن کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جولائی کو مجموعی طور پر 403دیوانیاپیل و نگرانی ، فیملی اور رینٹ اپیلوں کے فیصلے کئے ۔مجموعی طورپر17مجرموں کو42سال3ماہ اور12دن قید سنائی گئی جبکہ 358500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔