لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی دھمکی کے بعد بھارتی حکام کے ہوش ٹھکانے آگئے ، پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزہ نہ دینے کی پالیسی تبدیلی کر لی۔بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھ کر دے دیا، اب سیاست نہیں کریں گے ، بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں ایتھلیٹس کو بلا تفریق ویزا دیں گے ۔دوسری طرف کھیلوں کے عالمی ماہرین نے اسے بھارتی چال قرار دیا ہے۔