Common frontend top

آصف محمود


میڈیا بھائی جان،ایسے نہیں چلے گا


کوئی ہے جو اس آزاد میڈیا کے حضور ہاتھ باندھ کر عرض کرے کہ عالی جاہ ، بھائی جان ، قدر دان ، ایسے نہیں چلے گا؟ خیال خاطر احباب کے سارے تقاضوں کے باوجود مجھے کہنے دیجیے کہ اس ملک نے اگر آگے بڑھنا ہے تو اس طرز صحافت کو بدلنا ہو گا۔ یہ کوئی صحافت نہیں کہ سر شام ٹی وی سکرینوں پر ہیجان ، نفرت اور خوفناک سطحیت میں لپٹی محفلیں آباد ہو جاتی ہیں، جن کا موضوع صرف اور صرف سیاست ہوتا ہے۔ متن کے اعتبار سے یہ گفتگو انتہائی غیر معیاری ہوتی ہے۔صحافت
جمعرات 06 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

جب پاکستان بنیاد پرست ریاست بنتے بنتے رہ گیا

منگل 04 جولائی 2023ء
آصف محمود
پچھلے دنوں پارلیمان میں ایک بل متعارف کرایا گیا ۔ یہ بل فی الحال قانون تونہ بن سکا لیکن اس کے مندرجات ہمیں ضرور پڑھنے چاہئیں تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ کیسے ہمارے قانون ساز ایک بنیاد پرست اور انتہا پسند قانون سازی کرنے لگے تھے ۔ اس قانون کی تفصیلات پڑھیے اورتصور کیجیے کہ اگر یہ قانون بن جاتا تو ہم کہاں کھڑے ہوتے۔ مجوزہ قانون کی دفعہ پانچ میں کہا گیا کہ صدر چونکہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے، اس لیے اس کا محض مسلمان ہونا کافی نہیں بلکہ ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے تمام
مزید پڑھیے


پاک افغان تعلقات: دو اہم پہلو

جمعرات 29 جون 2023ء
آصف محمود
افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کی نئی صورت گری میں امکانات کیا ہیں اور خدشات کتنے ہیں؟ یہ وہ اہم اور بنیادی سوال ہے جو ملک کی پارلیمان میں نہ سہی تو کسی پارلیمانی کمیٹی میں پوری معنویت کے ساتھ زیر بحث آنا چاہیے تھا لیکن افسوس یہ کہ اب پارلیمان میں ہونے و الی گفتگو بھی اتنی ہی سطحی اور غیر معیاری ہو چکی ہے جتنی کسی ٹاک شو یا کسی جلسہ عام میں ہونے والی گفتگو۔نتیجہ یہ نکلا ہے کہ فکری افلاس شدید سے شدید تر ہوتاجا رہاہے۔ خطے پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین کا خیال
مزید پڑھیے


انتخابی قوانین: مذاق یا لطیفہ؟ ……(2)

منگل 27 جون 2023ء
آصف محمود
قانون کے مزید مطالعے سے، مگر یہ خوش فہمی بھی دور ہو جاتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ قانون کے اندر ہی یہ اہتمام موجود ہے کہ قانون کی روح کو پامال کر دیا جائے۔ اہتمام کے ساتھ ایک ایسا نا قابل عمل قانون بنایا گیا اور پھر اس کے اندر ایسے تضادات رکھے گئے کہ بظاہر شاندار قانون سازی سے پارلیمان بھی سرخرو ہو جائے لیکن عملی طور پر معاملات جوں کے توں رہیں اور سیاسی اشرافیہ کی باہمی دل چسپی کے امور بی متاثر نہ ہوں۔ یہ تضادات بہت نمایاں اور واضح ہیں۔ ایک جانب دفعہ 132 کے آغاز
مزید پڑھیے


انتخابی قوانین: مذاق یا لطیفہ

هفته 24 جون 2023ء
آصف محمود
الیکشن ایکٹ میں کسی کو نا اہل قرار دینے کی کون کون سی صورتیں شامل کی گئی ہیں، وہ کس حد تک قابل عمل ہیں اور ان پر کتنا عمل ہو رہا ہے اور یہ ساری مشق اس ملک کے سیاسی مزاج کی صورت گری میں کیسا تباہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔ آئیے آج ان سوالات کا جائزہ لیتے ہیں۔ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 232 کے مطابق اگر کوئی شخص الیکشن ایکٹ میں دیے گئے جرائم میں سے کسی کا ارتکاب کرتا ہے اور اسے اس پرٹربیونل کی طرف سے سزا سنا دی جاتی ہے
مزید پڑھیے



خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل: چند سوالات

جمعرات 22 جون 2023ء
آصف محمود
حکومت پاکستان نے ایک غیر معمولی خصوصی سرمایہ کاری کونسل قائم کر دی ہے۔کتابی باتیں اپنی جگہ ، عمل کی دنیا میں یہ ایک اچھا قدم ہے جو درست سمت میں اٹھایا گیا ہے۔ سوال اب یہ ہے کیا یہ کونسل ہمارے معاشی وجود کو درپیش خطرات کا تدارک کر سکے گی ؟ خطرات کیا ہیں؟ معاشی ماہرین اگر اس سوال کا جوب دیں گے تو وہ ظاہر ہے زیادہ جامع اور درست ہو گا لیکن ایک عام شہری کے طور پراگر میں اس فہرست کو مرتب کروں، تو وہ کچھ یوں ہو گی۔ سب سے بڑا خطرہ معاشی عدم استحکام ہے۔ایک
مزید پڑھیے


9 مئی: کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے؟

بدھ 21 جون 2023ء
آصف محمود
9 مئی کے بعد ملزم کارکنان جیلوں میں پڑے ہیں اور ملزم قیادت مزے کر رہی ہے۔ سوال یہ ہے کیا قیادت قانون سے بالاتر ہے اور قانون کے نفاذ کے لیے کیاعام آدمی ہی باقی بچا ہے؟ کیا اس رویے کو قانون کی حکمرانی کہا جا سکتاہے کہ قیادت کی شہہ پر ایک وقوعہ ہوتا ہے لیکن قانون قیادت کی دہلیز پر دستک نہیں دے پاتا۔ وہ وقوعے میں ملوث عام لوگوں کوپکڑ کر تعزیرکے کوڑے سے ان کی کمر لال اور ہری کر دیتا ہے۔ لیکن سر راہ کہیں قیادت سے ملاقات ہوجائے تو وہ فرط جذبات اور
مزید پڑھیے


اور اب بجلی کے بلوں میں ریڈیو پاکستان ٹیکس

هفته 17 جون 2023ء
آصف محمود
ریڈیو پاکستان بحران کا شکارہے ۔ اسے بحران سے نکالنے کے لیے عمائدین ریاست سر جوڑ کر بیٹھے لیکن ڈور کا کوئی سرا ہاتھ نہ آیا۔ پھر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ایسا حل بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اسے فورا قبول فرما لیا ۔کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ حل کیا ہے؟ حل یہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں جہاں پی ٹی وی کے لیے ہر بل سے 35 روپے ہتھیا لیے جاتے ہیں، ایسے ہی بجلی کے ہر بل میں ریڈیو پاکستان کے لیے بھی 15 روپے کا ٹیکس شامل کیا جائے۔ یعنی بجلی کے بل
مزید پڑھیے


چیئر مین نادرا کا استعفیٰ: دائروں کا سفر

جمعرات 15 جون 2023ء
آصف محمود
دائروں کا سفر جاری ہے۔ نہ عمران خان نے کچھ سیکھا نہ پی ڈی ایم نے۔ نتیجہ یہ کہ جس اندھی کھائی میں ن لیگ دو دہائیاں پہلے گرتی تھی، اب بھی پوری یکسوئی اوراستقامت کے ساتھ اسی سمت رواں دواں ہے۔ ایک بے بس شہری کے طور بیٹھا سوچ رہا ہوں جب ہم نے غلطیاں وہی پرانی کرنی ہیں تو انجام نیا یا مختلف کیسے ہو سکتا ہے؟ خبر ہے کہ چیئر مین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جو لوگ سیاق و سباق سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ استعفیٰ دیا نہیں گیا، استعفیٰ لیا گیا
مزید پڑھیے


''نئے پاکستان'' سے '' نئے امریکہ'' تک

منگل 13 جون 2023ء
آصف محمود
نیا پاکستان بناتے بناتے تحریک انصاف کی قیادت نے نیا امریکہ دریافت کر لیا ہے۔ کولمبس پٹواری کو،کوئی جا کر خبر کرے اس کا کھیل تمام ہوا۔ یہ وہ امریکہ نہیں رہا جس کے نوحے ہاورڈزن، چامسکی اور ولیم بلم نے لکھے تھے، یہ اب نیا اور ڈیجیٹل امریکہ ہے، جس کی انسان دوستی دیکھ کر امریکہ کے سارے گوروں اور کالوں کا ' نچنے نوں دل کردا ' ہے۔ کون کہتا ہے نوے دن میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ قیادت ایماندار ہو تو اس کی دیانتداری اور روحونیات کے اعجاز سے سات سمندر پار ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں