Common frontend top

اثر چوہان


برکاتِ حضرؔت جعفر طیار ؑ ، نیوزیؔ لینڈ پر بھی!


 معزز قارئین!۔ 15 مارچ بروز جمعہ ، نیوزی لینڈ کے شہر "Christchurch" کی دو مساجد میں سفید فام عیسائی  دہشت گرد  "Brenton Tarrant"(برینٹن ٹیرنٹ) کے ہاتھوںمختلف ملکوں کے 50 مسلمانوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم "Jacinda Ardern" کی تو، کایا ہی پلٹ گئی ہے ۔ ’’کایا پلٹنا ‘‘ کے معنی ہیں ۔ ’’ ماہیت ، اصلیت اور حقیقت کا تبدیل ہونا‘‘ حضور پُر نُورؐ کے اعلانِ نبوت کے بعد کے حالات پر تبصرہ کرتے ہُوئے مولانا الطاف حسین حالیؔ  ؒنے اپنی ’’مسدس حالی ‘‘میں کہا کہ …

عرب جس پہ ، قرنوں سے تھا ، جہل چھایا!

پلٹ دِی
پیر 01 اپریل 2019ء مزید پڑھیے

"Good Friday in Christchurch!"

هفته 30 مارچ 2019ء
اثر چوہان

15 مارچ (بروز جمعہ )نیوزی لینڈ کے شہر "Christchurch" کی دو مساجد میں سفید فام عیسائی دہشت گرد  برینٹن ٹیرنٹ کے ہاتھوں مختلف ملکوں کے 50 مسلمانوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سمیت اہلِ نیوزی لینڈ اور دُنیا بھر کے مختلف مذاہب کے حامل اِنسانوں نے دہشت گردی کی مذمت کی اور 22 مارچ بروز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق 7/6 بجے صبح مسجد نور ؔمیں نمازِ جمعہ کے مناظر دِکھائے گئے تو، 23 مارچ 2019ء کو ’’ یوم پاکستان‘‘ کے موقع پر میرے کالم کا عنوان تھا۔ ’’یوم پاؔکستان ،نیوزی ؔلینڈ میں بھی
مزید پڑھیے


’’بلاول ہائوؔس لاہور، اُداسؔ ، سائیں ساؔئیں کرتا ہے؟‘‘

جمعرات 28 مارچ 2019ء
اثر چوہان

 ’’ نواسۂ بھٹو‘‘ بلاول بھٹو کا کراچی سے اپنے ’’ نانکے‘‘ (اردو/ ہندی میں نانیہال/ ننھیال) لاڑکانہ تک "Train March" یا سیاسی طور پر "Under Training March" کیا ہے؟۔ اُن کے بابا سائیںؔ (دامادِ بھٹو) آصف زرداری صاحب ہی جانتے ہوں گے؟ لیکن بلاول نے اپنے بابا سائیں اور پھوپھی صاحبہ فریال تالپور کی حمایت میں ایک ایسی بونگی ماری ہے کہ ہر مسلمان اُس کی مذمت کرے گا‘‘۔ ابنِ آصف زرداری نے ’’ٹرین مارچ‘‘ کے دَوران مختلف "Railway Stations" پر خطاب کرتے ہُوئے کہا کہ ’’ بھٹو خاندان کے لئے ہمیشہ راولپنڈی میں کربلاؔ برپا کِیا جاتا ہے‘‘۔ 

معزز قارئین!۔
مزید پڑھیے


’’آصف زرداری ؔ، بلاول پر قربان ؔہو جائیں!‘‘

منگل 26 مارچ 2019ء
اثر چوہان

معزز قارئین!۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ۔ عُمر میں بلاول بھٹو سے کافی بڑے ہیں لیکن، اِن دِنوں یہ دونوں ’’بزرگ ‘‘ (چچا صاحبان ) بیک وؔقت ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اپنے 30 سالہ بھتیجے بلاول بھٹو زرداری کے پیچھے پڑے ہُوئے ہیں ۔ بہت ہی لمبا عرصہ ہُوا جب ، مَیں پرائمری سکول میں پڑھتا تھا اور جب دو طاقتور لڑکے کسی عام سے لڑکے کو بیک وقت مارنا شروع کردیتے تھے تو، وہ روتے روتے مارنے والے لڑکوں سے کہا کرتا تھا کہ ’’ جے تُسیں کلّے کلّے آئو
مزید پڑھیے


"Pakistan Day- As- Defence Day?"

پیر 25 مارچ 2019ء
اثر چوہان

معزز قارئین!۔ ہم ہر سال ’’یوم دفاع ‘‘(Defence Day) مناتے ہیں لیکن، 23 مارچ2019ء کو ہم نے ’’ یوم پاکستان‘‘ (Pakistan Day) کو بھی ’’یوم دفاع‘‘ (Defence Day) کے طور پر منایا ۔ قومی یکجہتی اور فوجی طاقت کا شاندار مظاہرہ کِیا گیا۔ اِس بار ریاستِ پاکستان کے چاروں ستونوں (پارلیمنٹ، حکومت، عدلیہ اور میڈیا) سمیت مسلح افواجِ، پاکستان کے سارے طبقوں اور عوام نے متحد ہو کر ’’ یوم پاکستان‘‘ منایا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار پریڈ میں دوست ممالک (عوامی جمہوریہ چین ، جمہوریہ تُرکیہ ، سعودی عرب ، بحرین ، رومانیہ اور آذر بائیجان ) کے
مزید پڑھیے



’’یوم پاؔکستان ،نیوزی ؔلینڈ میں بھی نیا پاؔکستان؟ ‘‘

هفته 23 مارچ 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آج اہلِ پاکستان اور پاکستان سے باہر فرزندان و دخترانِ پاکستان ’’ یوم ِ پاکستان ‘‘ منا رہے ہیں۔ آج سے 79 سال قبل (23 مارچ 1940ء کو) لاہور کے منٹو ؔپارک (موجودہ علاّمہ اؔقبال پارک) میں مسلمانوں کے عظیم قائد ، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی صدارت میں ، مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ’’ آل انڈیا مسلم لیگ‘‘ کے جلسۂ عام میں ، مسلمانوں کے لئے الگ وطن ، پاکستان ؔ کے قیام کی قرارداد منظورکی گئی ۔قائداعظمؒ اور اُن کے ساتھی قائدین ، کارکنوں اور عام مسلمانوں کی جدوجہد سے 14 اگست 1947ء کو
مزید پڑھیے


’’جِیہدا نبیؐ مولا،اوہداعلی ؑمولا!‘‘

جمعه 22 مارچ 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ کل (13 رجب اُلمرجب /21 مارچ کو ) پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے عقیدت و احترام سے ’’باب اُلعِلم‘‘ حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت منایا ۔ نجف ؔ ۔ عراق کا ایک شہر ہے ، جہاں حضرت علی مرتضیٰ ؑ کا روضہ ٔ مقدس ہے ۔ علاّمہ اقبالؒ نے کہا کہ… نجفؔ، میرا مدینہ ؔہے، مدینہ ہے میرا کعبہؔ! مَیں بندہ اور کا ہُوں، اُمّتِ شاہ ولاؔیت ہُوں! اپنی ایک اور نظم میں علاّمہ اقبالؒ نے کہا کہ … بغضِ اصحابِ ثلاثہ ، نہیں اقبال ؔکو! دِق مگر اِک خارجیؔ سے ،آ کے مولاؔئی ہُوا! قیامِ پاکستان سے قبل
مزید پڑھیے


’’ہمارے بُزدار کو ، ایک موقع اوؔر دو!‘‘

جمعرات 21 مارچ 2019ء
اثر چوہان

 معزز قارئین!۔ 18 مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کامیاب رہی لیکن ذرائع کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر اور شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ’’ جنابِ وزیراعظم کی طرف سے ، ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر ، پنجاب اسمبلی کی جانب سے ۔ وزیراعلیٰ (سردار عثمان بزدار) سپیکر ( چودھری پرویز الٰہی ) اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کِیا گیا ‘‘ ۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے دریافت کِیا کہ ’’ آپ نے تنخواہوں اور مراعات
مزید پڑھیے


ہلاکو خاؔن ، ڈونلڈ ٹرمپ ؔاور کانا دجّالؔ؟

بدھ 20 مارچ 2019ء
اثر چوہان
مَیں آج یہ سوچ رہا ہُوں کہ ، جب چنگیز خان کے پوتے ہلاکو خان نے (خلیفہ ٔ اسلام کہلانے والے )عباسی خلیفہ مستعصم باللہ (5 دسمبر1242 ئ۔ 20 فروری 1258ئ) کے دَور میں بغداد پر حملہ کِیا تھا تو، اگر اُن دِنوں الیکٹرانک میڈیا ہوتا اور اقوام متحدہ کا ادارہ بھی تو ،(29 جنوری سے 10 فروری 1258ء تک) پوری دُنیا میں خبریں پہنچ جاتیں ، جس طرح 15 مارچ 2019ء کو نیوزی لینڈ کے شہر "Christchurch" کی دو مساجد میں سفید فام عیسائی دہشت گرد "Brenton Tarrant"(برینٹن ٹیرنٹ) کے ہاتھوں مختلف ملکوں کے 50 مسلمانوں کی شہادت
مزید پڑھیے


لاہور ؔمیں ، پیر بھگت ؔشاہ کا ، شرابؔ خانہ!

پیر 18 مارچ 2019ء
اثر چوہان
14 مارچ کو پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خواجہ غریب نواز، نائب رسول ؐ فی الہندحضرت مُعین اُلدّین چشتی ؒکے 807 ویں عُرس کی تقریبات کا آغاز ہُوا لیکن ، اُسی روز قومی اخبارات میں یہ خبر شائع ہُوئی کہ ’’ 22 سال بعد (1997ء کے بعد) وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کی "Approval" (منظوری )سے لاہور کے علاّمہ اقبالؒ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک بننے والے نئے ہوٹل کو "Alcohol" (شراب) فروخت کرنے کا لائسنس جاری کردِیا گیا ہے‘‘۔ خبر کے مطابق ماہ جنوری 2019ء میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسٹر اکرم اشرف نے وزیراعلیٰ
مزید پڑھیے








اہم خبریں