Common frontend top

اثر چوہان


’’آزادی کی دیوی ؔ، اقوامِ متحدہ ؔ، عالمی عدالت ِ اؔنصاف‘‘


معزز قارئین!۔ 20 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہُوئے کہا ہے کہ ’’ جو کچھ میرے بس میں ہُوا ، مَیں کروں گا‘‘اور 20 اگست ہی کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کِیا گیا ہے کہ ’’ پاکستان کشمیریوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا ، اُن کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور یہ کہ ’’پاکستان تنازع کشمیر ’’عالمی عدالت ِ انصاف ‘‘ میں لے جائے گا
جمعرات 22  اگست 2019ء مزید پڑھیے

پاکستان کی ،ضربِ کلیمی ؔ، جنرل قمر جاوید باجوہؔ

بدھ 21  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آئین کے مطابق ، ہمارے آرمی چیف کی مدت ملازمت تین سال ہوتی ہے لیکن، مقتدر صدرِ مملکت یا منتخب وزیراعظم کو اُن کی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کا اختیار حاصل ہے ، چنانچہ 19 اگست کو ، وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع کردِی ہے ۔ موصوف 29 نومبر 2022 ء کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔ مَیں نے 26 نومبر 2016ء کو الیکٹرانک میڈیا پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ( کمان کی ) چھڑی جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کرنے
مزید پڑھیے


’’ جیہدا نبی ؐ مولا ، اوہدا علی ؑ مولا!‘‘

منگل 20  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آج 18 ذوالحجہ ہے ۔ پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمان حضرت علی مرتضیٰ ؑ کا ’’ یومِ اعلان ولایت‘‘ منا رہے ہیں۔ 18 ذوالحجہ 10 ھجری کو ’’ غدیر خُم‘‘ کے مقام پر ’’ مدینۃ اُلعلم ‘‘ پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ’’ باب اُلعلم‘‘ حضرت علی مرتضیٰ ؑ کا ہاتھ پکڑ کر اپنے خطبے میں فرمایا تھا کہ ’’ جس کا مَیں مولا ہُوں ، اُس کا علی ؑ بھی مولا ہے ‘‘۔ آپؐ نے پھر فرمایا’’ یا اللہ ! آپ اُس شخص کو دوست رکھیں جو علی ؑ
مزید پڑھیے


سجّادؔہ نشین ، اجمیر شرؔیف کا نعرہ ٔ تکبیرؔ!

پیر 19  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔قیام پاکستان سے پہلے قائداعظم محمد علی جناحؒ نے متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں سے وعدہ کِیا تھا کہ’’ پاکستان ، حقیقی ، اسلامی ، جمہوری اور فلاحی مملکت ہو گی لیکن، وہاں "Theocracy" (مولویوں کی حکومت ) نہیں ہوگی‘‘۔ قائداعظمؒ کے اِس بیان سے بعض لوگ یہ بھی سمجھتے تھے /ہیں اور بیان کرتے تھے /ہیں کہ ’’ قائداعظمؒ تو "Secularism" (غیر مذہبی) حکومت کے قائل تھے لیکن، بعض اُسے ’’ لا دینی حکومت‘‘ قرار دیتے ہیں ۔ پاکستان 14 اگست 1947 ء کو قائم ہُوا لیکن، اُس سے تین دِن پہلے 11 اگست 1947ء کو کراچی میں پاکستان
مزید پڑھیے


’’کالا باغ ڈیم ؟‘‘۔ ریفرنڈم کرالیں!

جمعه 16  اگست 2019ء
اثر چوہان
کل (15 اگست کو ) بھارت نے اپنا 72 واں یوم آزادی منایا لیکن، پاکستان سمیت دُنیا بھر کے پاکستانیوں اور کشمیری مسلمانوں نے اِسے ’’یوم سیاہ‘‘ (Black Day) کے طور پر منایا۔ دُنیا بھر میں قائم بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاج کِیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں تو کئی مقامات پر بھارتی پرچم (ترنگا ) کو بھی نذر آتش کِیا گیا ۔ کئی بھارتی سیاسی راہنمائوں نے کہا کہ ’’ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے‘‘۔ صدر جناب عارف اُلرحمن علوی، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدر آزاد
مزید پڑھیے



کشمیریوں سے یک ؔجہتی / پاکستانیوں سے مُؤاخاتؔ

بدھ 14  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ پاکستان کی ہر حکومت، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے نجات حاصل کرنے کی جدوجہد کی حمایت میں کئی سال سے ہر سال 5 فروری کو ، کشمیریوں سے یک جہتی کا دِن منا رہی ہے لیکن، بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 A ختم کرنے کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں نے جس انداز میں بغاوت کردی ہے اُس پر فی الحقیقت عالمی ضمیر جاگ اُٹھا ہے اور شاید اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کا
مزید پڑھیے


’’ قائد ِملّت ؒ ‘‘ کا مُکّا اور ’’ بے تیغ سپاہی!‘‘

هفته 10  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ جب بھی مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کشمیریوں پر بھارت کی مسلح افواج کے ظلم و ستم کی داستان دہرائی جاتی ہے تو پاکستان کے حکمرانوں ، سیاستدانوں خاص طور پر تحریک پاکستان کے کارکنوں کی طرف سے اہل پاکستان کو علاّمہ اقبالؒ، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم ’’ قائد ملّت ‘‘ خان لیاقت علی خانؒ ، کے افکار و نظریات سے آگاہ کرنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ اِس بار بھی مودی حکومت کی طرف سے صدارتی فرمان کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے
مزید پڑھیے


حکومتؔ اور اپوزیشنؔ، غزوۂ تبوک ؔسے روشنی لے !

جمعه 09  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ خرابیٔ صحت کی بنا پر مَیں چند دِن تک کالم نہیں لکھ سکا ۔مودی حکومت کی طرف سے صدارتی فرمان کے تحت بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 A ختم کرنے کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے واقعہ کے ردِ عمل میں مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی سرگرمیاں تیز سے تیز تر ہوگئی ہیں ۔فی الحقیقت عالمی ضمیر جاگ اُٹھا ہے اور شاید اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کا بھی ؟۔ 5 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی
مزید پڑھیے


صادق ؔ سنجرانی ، سینٹ کے ،امینؔ،ٹھہرے!

هفته 03  اگست 2019ء
اثر چوہان
چیئرمین سینٹ جناب محمد صادق سنجرانی کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے یوں تو دو بڑی سیاسی پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ( پی۔ پی۔ پی۔ پی) کو شکست ہُوئی ہے لیکن، اصل ناکامی تو، متحدہ اپوزیشن کے متبادل چیئرمین سینٹ ’’ عوامی نیشنل پارٹی ‘‘میر حاصل خان بزنجو بلکہ اُن سے زیادہ امیر جمیعت عُلماء اسلام (فضل اُلرحمن گروپ) کو ہُوئی ہے۔ اِس لئے کہ اُنہوں نے تو، 28 جولائی کو کوئٹہ میں اپنی جمعیت کے "Million March" میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہُوئے وفاقی حکومت ( دراصل
مزید پڑھیے


عدالتی انقلابؔ جاری / لانگ ماؔرچ کی سیاست کاؔری!

بدھ 31 جولائی 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آج 31 جولائی ہے آج سے دو سال اور تین دِن پہلے (28 جولائی 2017ء کو ) جب، (اُن دِنوں)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے مقرر کردہ ، سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ، جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز اُلاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے پانچوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر آئین کی دفعہ "62-F-1" کے تحت (اُن دِنوں ) وزیراعظم میاں نواز شریف کو صادق ؔاور امین ؔنہ (ہونے ) پر تاحیات نااہل قرار دے دِیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں