Common frontend top

اثر چوہان


عطااُللہ عیسیٰ خیلوی، بحیثیت وزیر مُک مُکا ؟


معزز قارئین!۔ 11 جون 2019ء کو ، مشیر خزانہ برائے وزیراعظم عمران خان ،جناب عبداُلحفیظ شیخ کے تیار کردہ 2019ئ۔ 2020ء کے قومی بجٹ تقریر کو جب، وزیر مملکت ریونیو جناب حماد اظہر پڑھ رہے تھے تو، صورت حال یوں تھی کہ … مَیں خیال ہُوں کسی اور کا ، مجھے بولتا کوئی اور ہے! جناب حماد اظہر روانی سے اور کبھی روانی کے بغیر بجٹ تقریر پڑھتے رہے اور وقفوں وقفوں سے ’’ جوابِ آں غزل‘‘ کے انداز میں حزبِ اختلاف کے اراکین احتجاج ، شور شرابا ، کرتے رہے اور ڈیسک بھی بجاتے رہے۔ اِس لئے کہ ایوان میں بجانے
جمعرات 20 جون 2019ء مزید پڑھیے

کرکٹؔ کشیترااور سیاست ؔ کشیترا،میں ریلوؔ کٹّے؟

بدھ 19 جون 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ سنسکرت زبان کے لفظ ’’کشیترا‘‘ (Kshetra) کے معنی ہیں ۔ ’’میدان یا میدانِ جنگ‘‘ ۔ ہندو دیو مالا کے مطابق ، ہزاروں سال پہلے بھارت کے موجودہ صوبہ ہریانہ ؔ کے ضلع ’’ کورو کشیتر‘‘(Kurukshetra) میں ایک دادا کی اولاد (Cousins) کوروئوں اور پانڈوئوں میں جو ، جنگ ِ عظیم ہُوئی تھی اُسے ’’مہا بھارت ‘‘ (Mahabharat)کہا جاتا ہے ۔ اُس جنگ میں وِشنو دیوتا کے اوتار شری کرشن ؔجی مہاراج کی ہدایات پر اُن کے پھوپھی زاد / شاگرد ۔ پانڈو ہیرو۔ ارجن (Arjun) کی قیادت میں پانڈوئوںکی فوج جیت گئی تھی اور کوروئوں اور اُن کی
مزید پڑھیے


’’باپ /بابا ‘‘اور ’’بابائے قوم کا دِن!‘‘

پیر 17 جون 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ یوں تو پاکستان اور دوسرے ایشیائی ملکوں میں ہر روز ہی "Father`s Day" (باپ / بابا کا دِن) اور "Mother`s Day" ( ماں / امّی کا دِن ) منایا جاتا ہے لیکن، کل (16 جون 2019 کو) کئی مغربی ممالک کی ہمنوائی میں پاکستان میں بھی "Father`s Day" منایا گیا۔ امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ، سعودی عرب‘ دبئی اور پاکستان میں میرے بیٹوں ، بیٹیوں نے مجھے ٹیلی فون /ویڈیو کالز پر "Wish" کِیا اور مَیں نے بھی اپنے ’’ ڈیرے ‘‘ پر اپنے دو بھائیوں شوکت علی چوہان، محمد علی چوہان ایک بھتیجے قاسم علی
مزید پڑھیے


وکلا کو انکم ٹیکس معاملہ میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے :ضیا حیدر رضوی

جمعرات 13 جون 2019ء
لاہور(پ ر) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور پیٹرن سید ضیا حیدر رضوی نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا معاملہ ججز کے پاس ہے اور فاضل چیف جسٹس نے درست کہا ہے کہ یہ معاملہ جج ہی دیکھیں گے ، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ٹیکس وکلا سمجھتے ہیں کہ ہمیں انکم ٹیکس سے متعلق معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے اور یہ معاملات جوڈیشل کمیشن قانون کے مطابق دیکھے گا۔ اس نقطہ پر قانون بالکل واضح ہے اور عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے
مزید پڑھیے


’’ عدالتی انقلاب ‘‘ اور ’’ دَما دَم مست قلندر!‘‘

جمعرات 13 جون 2019ء
اثر چوہان
"Money Laundering" اور دوسرے کئی مقدمات میں سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمدشہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور عرصہ دراز سے لندن میں مقیم ( ایم ۔ کیو ۔ ایم ) کے بانی الطاف حسین کی گرفتاریوں پر تبصرہ کرتے ہُوئے وزیراعظم جناب عمران خان نے کہا کہ ’’ بڑی گرفتاریاں ہُوئی ہیں ، اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آگیا ہے ۔ جو لوگ پکڑے جا رہے ہیں اُس سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملے گی کہ مہذب معاشروں میں چھوٹے ، بڑوں کے لئے الگ قانون نہیں ہوتے ‘‘۔ جنابِ
مزید پڑھیے



خونِیں اِؔنقلاب آئے گا ؟ یا ، اِنقلابِ ؔمُک مُکا؟

منگل 11 جون 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ اِس وقت وزیراعظم عمران خان کی ’’ پاکستان تحریک انصاف‘‘ اور اُس کی اتحادی جماعتوں کے خلاف ، مختلف اُلخیال ، سیاسی / مذہبی جماعتوں کی متحدہ اپوزیشن بہت ہی سرگرم ہے ۔ بھانت بھانت کی بولیاں ، بولی جا رہی ہیں اور اِس طرح عوام سے ہمدردی کا اظہار کِیا جا رہا ہے ۔ حزبِ اختلاف کی دو بڑی پارٹیوں ’’ پاکستان مسلم لیگ (ن)‘‘اور ’’ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز‘‘ (پی۔ پی۔پی۔پی) کے قائدین ، سزا یافتہ نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف ، کئی مقدمات میں مطلوب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی
مزید پڑھیے


سرکاری خرچ پر ، بار بار ، عُمرہ کا ثوابؔ؟

اتوار 09 جون 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ شریعت کے مطابق مسلمان ، ایّام ِحج کے علاوہ سال بھر میں کسی بھی دِن عُمرہ کرسکتے ہیں ۔ بعض لوگ عُمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں ۔ ماہِ رمضان میں تو عُمرہ کا ثواب بہت زیادہ ملتا ہے ، اِس لئے ہر مُلک کے مسلمان ماہِ رمضان میں عُمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان میں بھی ۔ مجھے بھی زندگی میں صِرف ایک بار ستمبر 1991ء میں صدر غلام اسحاق خان کی میڈیا ٹیم کے رُکن کی حیثیت سے ، اُن کے ساتھ عُمرہ ادا کرنے کا موقع ملااور خانۂ کعبہ
مزید پڑھیے


عِیدین مناؔئیں !بھوکے ، ناؔراض مسلمانوں کو بھی منائیںؔ!

هفته 08 جون 2019ء
اثر چوہان
عید اُلفطر (روزوں کی عید) اور عید اُلاضحی ( عید قربان) کو عیدین ؔ ( دو عیدیں ) کہا جاتا ہے ۔ پاکستان سمیت کئی مسلم ملکوں میں ، مفتیان یا رویت ہلا ل کمیٹی کی شہادتوں کے مطابق ایک دِن کے بعد دوسرے دِ ن بھی عید اُلفطر منانے کا رواج ہے۔ کیوں نہ دو دِن منائی جانے والی عید کو بھی عِیدین کہا جائے ؟۔ جب متحدہ ہندوستان میں 29 روزوں کے بعد عید منائی جاتی تھی تو، مسلمان آپس میں اِس طرح کی گفتگو کرتے تھے کہ ’’ ہم ایک روزہ کھا گئے ہیں ‘‘ لیکن،
مزید پڑھیے


’’مرنے والے مرتے ہیں لیکن، فنا ہوتے نہیں!‘‘

منگل 04 جون 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے 26 اور 27 رمضان شریف 1440ھ (یکم / 2 جون 2019ء ) کی رات ، شب ِ قدر / لیلۃ اُلقدر ، ہزاروں مہینوں سے بہتر برکتوں والی رات اپنے ،اپنے انداز میں عبادت میں گزاری ہوگی ۔ اُن خواتین و حضرات نے 26 ،27 رمضان شریف 1366 ھ ،14 اگست 1947 ء کو بھی یاد کِیا ہوگا جن کے بزرگوں نے ’’آل انڈیا مسلم لیگ ‘‘ کے پرچم تلے قائداعظم محمد علی جناح ؒکی قیادت میں اسلامیانِ ہند کی جدوجہد کو عملی شکل دینے کے لئے مالی اور جانی قربانیاں
مزید پڑھیے


"Human Rights of The First Lady of India?"

هفته 01 جون 2019ء
اثر چوہان
30 مئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے شری نریندر ،دامودر ،داس مودی نے نئی دہلی کے ’’ راشٹرپتی بھوَن‘‘ (ایوانِ صدر) میں دوسری بار ’’ پردھان منتری‘‘ کی حیثیت سے حلف اُٹھایا لِیا اور اِن کی کابینہ کے ارکان نے بھی ۔ 8 ہزار مہمانوں کی موجودگی میں صدر بھارت شری ’’ رام ناتھ کووند‘‘ نے اُن سے حلف لِیا۔ 5 سال پہلے جب شری مودی نے پہلی بار 26 مئی 2014ء کو وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھایا تھا ( تو اُن دِنوں) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وزیراعظم مودی کی تقریب حلف برداری میں مدعو
مزید پڑھیے








اہم خبریں