برادر ملک افغانستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز ابراہیم زدران کا کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کاانتساب یاد رکھئے اور رواں برس جولائی کی یہ خبرسامنے رکھئے جب درجنوں افغان خواتین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتی پائی گئیں،یہ خواتین اپنے بچوں کی تعلیم اور روزی روزگار کے لئے پریشان تھیں ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں بھارت میں’’مہاجر‘‘ سمجھا جائے، ایک انسان کے طور پر ان کے حقوق تسلیم کئے جائیں ، اس مظاہرے کو رپورٹ کرنے والے بین الاقوامی جریدے فارن میگزین کا کہنا تھا کہ
اتوار 19 نومبر 2023ء
مزید پڑھیے
احسان الرحمٰن
’’شہزادی کے حاسد۔۔۔‘‘
پیر 13 نومبر 2023ءاحسان الرحمٰن
فرحت شہزادی عرف فرح خان عرف فرح گوگی عمران خان صاحب کے مسماۃ بشری بی بی صاحبہ سے نکاح سے پہلے ایک عام سی خاتون تھیں۔ ان کی وجہ شہرت اپنے شوہر احسن جمیل گجر کے دفتر میں ملازمین پر چیخنے چلانے سے زیادہ کچھ نہ تھی لیکن اپنے گھر پرخان صاحب کے نکاح مسنونہ کی تقریب رکھ کر وہ خاص ہوگئیں ۔ اس تقریب سعید کے بارے میں نکاح خاں مفتی سعید بھی پشیمانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ عدت کی مدت پوری ہوئے بغیر نکاح ہوا۔ اب یہ معاملہ بھی عدالت میں منصف کے سامنے ہے کہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’ٹیڑھی انگلی ‘‘
هفته 04 نومبر 2023ءاحسان الرحمٰن
یہ چار اگست 2011 ء کی بات ہے، جب لندن کے شمال میں پولیس نے ایک سیاہ فام نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی نوجوان پولیس کو جل دے کر نکلنے کو تھا کہ پولیس نے گولی چلا دی جو سیدھا مارک ڈگگن کے سینے میں لگی اور اسکی موت واقع ہوگئی ایک شہری کی پولیس کے ہاتھوں موت کم از کم لندن میں معمولی بات نہ تھی کہ وہ ساہیوال تو نہ تھا جہاں معصوم بچوں کے سامنے ماں باپ کو گولیوںسے بھون دیا جائے ،لندن اداس ہوگیا اور پھر اس اداسی نے اشتعال پیدا کیا، احتجاج
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’کپتان سوچتا تو ہوگا!‘‘
اتوار 22 اکتوبر 2023ءاحسان الرحمٰن
انکشافات اور اعترافات کا موسم ہے اور اب یہ اس کثرت سے ہورہے ہیں کہ اگر اڈیالہ جیل کا کوئی قیدی بھی ’’میرے پاکستانیو‘‘ کے بعد توبہ کا اعلان کرے تو اچنبھا نہ ہو،فواد چوہدری سے آغاز کریں یا شیری مزاری سے کپتان کی کھلاڑیوں کی کارکردگی وہی رہی جو بابر اعظم کی ٹیم کی بھارت میں ہے زرا سا دباؤ پڑا نہیں اور ان کے ہاتھ پاؤں پھولے نہیں وکٹ انہیں بدمزاج سسرال معلوم ہونے لگتی ہے ،کسی کا ٹھہرنے کا جی نہیں چاہتا پلٹنے کی آخری کھیپ میں عثمان ڈار، صداقت عباسی ،فرخ حبیب، عمران خان کے وہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’شاہد خاقان عباسی ،جی کا جانا ٹھہر گیا ہے‘‘
اتوار 01 اکتوبر 2023ءاحسان الرحمٰن
ّایک طرف پینتیس برس کا ساتھ ہے، پہچان ہے احسانات ہیں اور دوسری طرف بے قدری کارِستا ہوا ، زخم نظر اندازکئے جانے کا دکھ اورمسدود راستہ ہے، شاہد خاقان عباسی آج کل کشمکش میں ہیںان کا مسلم لیگ ن کو چھوڑنا طے ہے یعنی جی کاجانا ٹھہرگیا ہے بس اعلان باقی ہے دراز قامت اعلیٰ تعلیم یافتہ شاہد خاقان عباسی آج کل نیوز شو کے میزبانوں کے پسندیدہ مہمان ہیں، شائد ہی کسی نیوز شو کا پروڈیوسربچا ہو،جس نے انہیں اپنے پروگرام میں مدعو کرنے کی تگ و دو نہ کی ہو،وہ جس پروگرام میں جاتے ہیں آغاز اسی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’بھٹو شہید کا دکھ!‘‘
پیر 25 ستمبر 2023ءاحسان الرحمٰن
بڑے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کو چھوڑ کر جب کسی بھولے بھٹکے مسافر کی طرح تھکی ماندی ریل گاڑی کسی چھوٹے شہر کے ’’ٹیشن ‘‘ کا رخ کرتی ہے تووہاں زندگی دوڑ جاتی ہے۔ چائے کے کھوکے کا چولہا جل اٹھتا ہے ،سامان ڈھونے والے قلی بھی لال قمیضیں پہنے آجاتے ہیں ،چھوٹی موٹی اشیاء بیچنے والے اپنے خوانچے لئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ اس چہل پہل سے سونا، ویران پڑا پلیٹ فارم کچھ دیر کے لئے ’’زندہ‘‘ ہوجاتا ہے ۔الیکشن سے پہلے کچھ ایسی ہی صورتحال اپنے وطن عزیز کی بھی تھی،چپ چپاتا،سن سناٹا سا تھا ،اب بھی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’کابل اور اسلام آباد۔۔۔چاہ اور آہ‘‘
جمعرات 21 ستمبر 2023ءاحسان الرحمٰن
سیف اللہ خالد نے کرسی پر پہلو بدلا اور سوچنے لگے جیسے کچھ ایڈٹ کررہے ہوں، میری نظریں سیف اللہ کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں اور خواہش اور کوشش تھی کہ سیف اللہ کھل کر بات کریں، جیسے وہ کرتے ہیں،سکوت کے یہ لمحات مختصر ہی رہے، سیف اللہ خالد نے ہنکارہ بھرا اور کہا ’’ عام افغان ہمارا احسان مند ہے وہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے نہیں ہچکچاتا ، مانتا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں پاکستان ان کی پشت پر اور پاکستانی ان کے ساتھ محاذوں پرتھے، انہوں نے پاکستانی شہد اء کی لہو
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’ڈاکٹر انتھونی شکریہ…‘‘
اتوار 17 ستمبر 2023ءاحسان الرحمٰن
میں ڈاکٹرکے ہاتھ چومنا چاہتا ہوں منتظر ہوں کہ ملاقات ہو تو سینے پر ہاتھ رکھ کر تعظیم دوں حالانکہ میں کوئی خوش عقیدہ پیر پرست یا صوفی منش نہیں اور نہ ہی ڈاکٹر کا تعلق کسی روحانی سلسلے یا کسی خانقاہ سے ہے اسکے ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے نہ پیشانی سے سجدوں کی کثرت کی گواہی ملتی ہے اس نے تو شاید ہی زندگی میں کبھی سجدہ کیا ہولیکن اس کے باوجود میں اسکی تعظیم کرنا چاہتا ہوں میں اپنے پچیس سالہ صحافتی کیرئیر میں کبھی اشرافیہ کی گڈ بک میںنہیں رہا مجھے کبھی شاہوں کے محلات سے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’قربانی کے بکرے۔۔۔ ‘‘
پیر 11 ستمبر 2023ءاحسان الرحمٰن
پوچھا’’کتنا آیا؟‘‘دوست نے جواب دیا
’’گیارہ ہزار !‘‘ میں نے حیران ہو کر پوچھا’’اور پچھلے مہینے ؟‘‘
’’پندرہ ہزارآیا تھا‘ ‘میں چونک گیا،میرا چونکنا بنتا تھا کیوں کہ میرا دوست واپڈا یا بجلی کی کسی تقسیم کار کمپنی کا ملازم نہیں، وہ کسی منصف کی مسند پر نہیں بیٹھتا کہ ٹشو پیپر سے لے کر باغیچے کی صفائی تک سرکاردے وہ میری طرح ایک سڑک چھاپ صحافی ہے اور اس وقت کو کو ستا ہے جب اس نے روزی روزگار کے لئے میڈیا کا رخ کیا تھا، اس کا کوسنا بجا بھی ہے وہ ایک ایسے نیوز چینل میں ملازم
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’کاکڑ صاحب! یہ توزیادتی ہے۔۔۔‘‘
اتوار 03 ستمبر 2023ءاحسان الرحمٰن
مجھے نہیں معلوم جہانیاں کے چک 110آر کے مزدور پر کیا گزری ہوگی، چار سو روپے کے دیہاڑی دارنے جب کسی نیوز چینل پر سنا ہوگا یا کسی اخبار کی سرخی نے اسے حاکم وقت کا یہ فرمان پہنچایا ہوگا کہ بل تو دینا ہوگا ۔۔۔تو مدقوق چہرے والے قاسم کے دل پر کیا گزری ہوگی ،پتلا دبلا قاسم اپنے چار بچوں اور ادھڑے پلستر کی دیواروں کے گھر میں تنگ دستی ، بھوک،پریشانیوں اور سوالیہ نشان بنے مستقبل کے ساتھ جی رہا ہے۔
قاسم کے سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر صرف دو ماہ ہے اور وہ بدقسمت
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے