Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’تارا سنگھ کی پوتی اور شیخ فاروق کا سانجھا دکھ‘‘


پینسٹھ سالہ بھارتی صحافی کرن تھاپر بھارت میں خاصے جانے مانے جاتے ہیں انہیں بات سے بات نکالنے میں ملکہ حاصل ہے اسی لئے وہ جب بھی کسی کا انٹرویو کرتے ہیں تووہ زرا ہٹ کر ہوتا ہے ،تھاپر سی این این اور آئی بی این جیسے بڑے اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیںانکے پروگرام ’’کورٹ مارشل ‘‘ اور’’فیس ٹو ٖفیس‘‘ خاصے مشہور رہے ہیں ان کے کئے گئے انٹرویوز دیر تک موضوع بحث رہتے ہیں۔ انہوں نے نومبر 2020ء میں بھارتی نیوز ویب سائیٹ دی وائیر کے لئے فاروق عبداللہ کا انٹرویو کیا تھا ،جس میں قائد اعظم کا
بدھ 10 فروری 2021ء مزید پڑھیے

’’ماتم سرا‘‘

منگل 09 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ1989ء کی بات ہے جب مقبوضہ وادی کے پرجوش نوجوانوں نے بھارتی فوج کے جبر و تشدد سے تنگ آکر کلاشنکوف اٹھا لی او ر مسلح جدوجہد کا اعلان کردیا،وہ وادی جہاں پہلے صرف آزادی کے نعرے لگتے تھے اب کلاشنکوف کی برسٹ بھی چلنے لگے ،بھارتی فوجیوں پر شب خون مارا جانے لگا،حریت کے متوالے بھارتیوں پر قہر بن کر ٹوٹنے لگے ،وادی میں تحریک حریت نے ایک نئی کروٹ لی یہ عسکری تحریک نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے لگی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اس عسکری تحریک کی پشتیبان بن کر کھڑی ہوگئی نوجوانوں نے گوریلا جنگ کا
مزید پڑھیے


’’کہ بات بڑھ چکی ہے‘‘

جمعرات 04 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ موبائل فون سے بنی ہوئی چھوٹی سی فوٹیج ہے جو پڑوس میں بڑی تبدیلی کا پتہ دے رہی ہے ،ایک منٹ پینتس سیکنڈ کی فوٹیج میں نیلگوں آسماں پر اڑتی رنگ برنگی پتنگیںموبائل فون سے شوٹ کی گئی ہیں ،میرے لئے ابتدائی طور پر اس وڈیو کلپ میں کوئی دلچسپی کی بات نہ تھی ،زندگی میں پتنگوں کی ڈور تھامنے کا موقع کم ہی ملا ہے شوق تھا اور اب بھی نہیں ہے اس لئے اس وڈیو سے مجھے کیا دلچسپی ہونی تھی لیکن جس دوست نے یہ بھیجی تھی وہ بھی اچھا خاصا سنجیدہ مزاج ہے پھر اسکی
مزید پڑھیے


کورونا ویکسین کی پاکستان آمد

منگل 02 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
کورونا کے دکھوں کے مارے پاکستان کو دوست ملک چین نے ویکسین بھیج دی ہے۔ ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔ ایسے لوگ کیا کم ہیں جو دودھ میں مینگنیاں اس لئے ڈال دیتے ہیں کہ قوم کو بھکاری‘ پسماندہ اور بے سہارا ہونے کی گالی دلوا سکیں۔ اس میں کیا شک ہے کہ بھلے وقتوں میں راشن ڈپو بنے تو ہر خاندان کو افراد کی تعداد کے لحاظ سے چینی آٹا دیا جاتا۔ جو صاحب رسوخ تھے وہ راستے نکال لیتے ان کی خوشی غمی پر چینی کوٹے سے کہیں زیادہ خرچ ہوتی کورونا نے قوم کو ایک
مزید پڑھیے


’’اردو پر اعتماد تو کریں‘‘

منگل 26 جنوری 2021ء
احسان الرحمٰن
غلط کیا ہوا ہے ؟ ببول بو کر گلابوں کی امید رکھنا چاہتے ہیں تو شوق سے رکھیں۔۔۔لالہ موسیٰ جانے کے لئے تیزگام کا ٹکٹ لے کر مال گاڑی میں اپنی نشست تلاش کرنی ہے تو کر لیجئے ۔۔۔گھر بسانے کے لئے خالہ کے گھر رشتہ بھیج کر منہ اٹھا کر بارات ماموں کے گھر لے جانا چاہتے ہیں تو ضرور جایئے لیکن نتائج کیا ہوں گے اسکے لئے دانشوروں کی کسی بیٹھک کی ضرورت نہیں ہے ،اسلام آباد کے متمول علاقے میں ریستوران کی رئیس زادی مالکن نے سہیلی کے ساتھ مل کر اپنے منیجر کے ساتھ جو کیا
مزید پڑھیے



’’شیروں کا انتظار‘‘

پیر 18 جنوری 2021ء
احسان الرحمٰن
اگرکوئی ہمیں کرپٹ سوسائٹی کا فرد کہے تو کم از کم میرے پاس اس پھبتی کا کوئی جواب نہیں جہاں سبزی منڈی سے آپ تازہ اور معیاری سبزی نہ خرید سکتے ہوں مہنگے داموں مالٹوں کی پیٹی لے کر گھر پہنچیں تو پہلی دو قطاروں کے بعد تیسری میں دوسرے درجے کے چھوٹے چھوٹے مالٹے باغ کے ٹھیکے دار کے لالچ کی گواہی دیتے ملیں جہاں گوشت کا وزن بڑھانے کے لئے جانور ذبح کر کے اس کی شہ رگ میں پانی کا پائپ لگا دیا جائے ،جہاں سرخ مرچ میں سرخ اینٹیں پیس کر ملاکر وزن بڑھایا جائے،جہاں اوجڑی
مزید پڑھیے


’’ ہزارہ ہی کیوں،کھیل کو سمجھیں ‘‘

پیر 11 جنوری 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ لگ بھگ تین برس پہلے کی بات ہے جب اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ریل گاڑی میں میری ملاقات مچی ہو ئی آنکھوں والی ہزارہ فیملی سے ہوئی ،گورا رنگ ،چینی تبتیوں کی طرح سیاہ چمکددار چھوٹی چھوٹی آنکھیں پہلی نظر میں یہی گمان ہوا کہ وہ کوئی مسلم چینی فیملی ہے لیکن جب انہوں نے برتھ پر سامان رکھتے ہوئے فارسی میں بات کرنا شروع کی تو اندازہ ہوا کہ یہ کوئٹہ کے ہزارہ ہیں یہ میری کسی بھی ہزارہ فیملی سے پہلی ملاقات تھی وہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا ایک لڑکی کے ہاتھوں پر
مزید پڑھیے


’’امر جیت سنگھ کا آخری خط ‘‘

جمعرات 07 جنوری 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ گئے برس 2020کے مئی کی بات ہے جب کشمیر کو تقسیم کرنے والی خونیں لکیر کے پار بھارتی فوج نے ایک مشکوک کبوتر کو اڑتے دیکھا ،دیش بھگت بھارتی پولیس کے کان کھڑے ہوگئے جھٹ سے کبوتر باز بلائے گئے اورکتنے ہی جتن کرکے وہ کبوتر نیچے اتار اگیا اورخبراڑادی گئی کہ بھارتی فورسز نے پاکستانی جاسوس کبوتر ’’گرفتار‘‘کر لیا ،کبوتر خفیہ مشن پر تھا جس کے پاؤں میں پڑے چھلے پر کچھ نمبر بھی درج ہیں ،سنسنی خیزی کی کاشت میں دنیا بھرمیں سرفہرست بھارتی میڈیا نے حد ہی کردی ،جاسوس کبوتر کی گرفتاری کو ہیڈلائینز میں لے
مزید پڑھیے


’’جینے کا لائسنس ‘‘

منگل 05 جنوری 2021ء
احسان الرحمٰن
پندرہ بر س تو ہو چکے ہوں گے لیکن میں اس نوجوان کی آنکھوں میں چھپا خوف آج تک نہیں بھلا سکا ،وہ اکیس بائیس برس کا ایک میمن سیلزمین تھا ،کراچی میں رہنے والے جانتے ہیں کہ کراچی کے میمن کارو باری لوگ ہوتے ہیں یہ کسی پنگے میں نہیں پڑتے صبح سے شام تک کاروبار اور رات دیر تک کسی چائے خانے پر دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر دودھ پتی چائے کی چسکیاں اور گپیں ہانکنا انکا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے وہ بھی ایسا ہی ایک میمن نوجوان تھا پتلا دبلا اور درمیانے قدکا، وہ ایک سیٹھ کے
مزید پڑھیے


’’ایسا سوچتا کون ہے !‘‘

جمعه 01 جنوری 2021ء
احسان الرحمٰن
صاحب نے گرم چائے کی چسکی لی، پسندیدگی کا اظہار کیا اور گویا ہوئے ’’1998ء یاد تو ہوگا انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے واجپائی جی وزیراعظم بن کر دہلی پہنچ چکے تھے اندازہ تھا کہ اب کچھ نہ کچھ ہوکر رہے گا بھارت کی ہندو توا سوچ اب کھل کرکھیلنے کی پوزیشن میں تھی اور پھر ایسا ہی ہوا واجپائی نے ’’پوکھران ٹو‘‘ اور ’’آپریشن شکتی ‘‘کی منظوری دے دی پھربھارت نے گیارہ اورتیرہ مئی1998ء کو راجھستان کے علاقے پوکھران میں پانچ ایٹمی دھماکے کرکے نیو کلیئر کلب کی رکنیت لے لی ،کامیاب ایٹمی دھماکوں کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں