Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’کوئی ملک معراج خالد ہوتا ۔۔۔‘‘


نرم مزاج سمجھے جانے والے انوارالحق کاکڑ صاحب کا بطور نگراں وزیر اعظم انتخاب سب کے لئے حیران کن تھا۔ اسے صحیح معنوں میں سرپرائز کہا جاسکتا ہے اور انہوں نے بھی اس سرپرائز کی خوب حفاظت کی۔ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔ پھر انہوں نے حلف اٹھاتے ہوئے بھی سرپرائز دیا ۔گمان تھا کہ بلوچستان کا یہ کاکڑزادہ شیروانی زیب تن کرکے حلف لے گا جو ہماری ثقافتی تہذیبی پہچان بھی ہے لیکن انہوں نے یہاں بھی کوٹ پتلون اور کالرتلے ریشمی ٹائی کی نفاست سے گر ہ لگا کر سرپرائز دیالیکن میں کسی اور سرپرائزکا
هفته 19  اگست 2023ء مزید پڑھیے

’’پاکستان بھی تو کچھ کہہ رہاہے ‘‘

پیر 14  اگست 2023ء
احسان الرحمٰن
یہ لگ بھگ سات برس پرانی بات ہے، مجھے کراچی میں ایک ایسی منقسم کشمیری فیملی کی تلاش تھی، جس کے کچھ افراد کراچی میں اور کچھ مقبوضہ کشمیرمیں آباد ہوں ان دنوں میں ایک نیوز چینل کی رپورٹنگ ٹیم کا حصہ تھا اور مجھے یہ کام دفتر کی طرف سے تفویض ہوا تھا کہ اس منقسم فیملی کے جذبات احساسات پر ایک رپورٹ تیار کرنی ہے کراچی میں کشمیری خاندان آباد تو ہیں لیکن اتنے نہیں جتنے راولپنڈی ، اسلام آباد یا لاہور میں ہیں اس لئے مجھے کسی ایسی فیملی تک پہنچنے میں خاصی مشکل ہو رہی تھی
مزید پڑھیے


’’ٹرین چھوٹ گئی ۔۔۔‘‘

منگل 08  اگست 2023ء
احسان الرحمٰن
محمد اظفر نیٹ شیل کے چیف ایگزیٹو آفیسر ہیں سابقہ دور حکومت میں انوسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں وہ پاکستان کے لئے فکر مند رہنے والوںا ور پاکستان کے لئے سوچنے سمجھنے اور بولنے والوں میں سے ہیں ان کی شخصیت حسنِ انتظام اور حسن ِکلام کا حسین امتزاج ہے اور یہی امتزاج ان کے ادارے کی منعقدہ تقریبات کو بے جھول بنادیتا ہے حال ہی میں نیٹ شیل نے اسلام آباد میں چند دنوں کے نوٹس پر پاکستان منرلزسمٹ کے نام سے جاندار قسم کی کانفرنس ترتیب دی اور خوب تحسین سمیٹی یہ وہی کانفرنس تھی جس
مزید پڑھیے


وقت کم رہ گیا ہے ۔۔۔

پیر 24 جولائی 2023ء
احسان الرحمٰن
تناؤ بڑھ رہا تھا ایسے میں آنے والا مہمان بہت اہم تھا ،اُس 75 برس کی بوڑھی عورت نے مہمان کے لئے خود ہی چولہا جلایا پانی گرم کرکے چائے بنائی اور ایک کپ مہمان کے سامنے رکھا اور دوسرا دروازے پر موجود مہمان کے سیکیورٹی گارڈ کوتھماکر مہمان کے سامنے بیٹھ گئی ،دونوں میں بات چیت ہوئی بوڑھی عورت کے گھنے بھنوؤں تلے پرسوچ آنکھیں مہمان کے چہرے پر جمی رہیں اور پھر اس نے پرسوچ انداز میں ہنکارہ بھر کرکہا’’مجھے یہ معاہدہ قبول ہے آپ تحریری معاہدے کے لئے اپنے سیکرٹری کو میرے سیکرٹری کے پاس بھیج دیجئے
مزید پڑھیے


’’مجرب نسخہ‘‘

اتوار 16 جولائی 2023ء
احسان الرحمٰن
نجانے ریشمی زلفوں والا گورچرن سنگھ کہاں ہوگا؟ کراچی کے ڈی جے کالج میں زردرنگ کی پگ دور سے ہی منفرد بناتی تھی ،شرمیلی سی مسکان اور مضبوط کاٹھی والا گورچرن سنگھ ملائیشین شہری تھاا ور وہاں سے یہاں پڑھنے آیا ہواتھا۔ اسکا ارادہ ڈاکٹر بننے کا تھا مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی کہ وہ یہاں پاکستان میں پڑھنے کیوں آیا بھارت کیوں نہ گیا ۔دنیا میں سب سے زیادہ سکھ تو وہیں ہی ہیں ، ایک دن میں نے اس سے یہ پوچھ ہی لیا کہنے لگا ’’بھائی جی!اوسانوں ویزہ نیئں دیندے فیر اے گورو نانک دی
مزید پڑھیے



’’ کیونکہ یہ پاکستان ہے ۔۔۔!‘‘

جمعه 07 جولائی 2023ء
احسان الرحمٰن
گندمی رنگ اور درمیانی قد وقامت کے حبیب بلوچ میر ے ہم پیشہ دوست ہیں ، ملک کے ایک بڑے چینل میں رپورٹر رہے ،ان کے ہاتھ میں بھی اپنے چینل کا مائیک ہوتا تھا اور میرے ہاتھ میں بھی ،اکثر نیوزکانفرنسوں جلسوں میںملاقات رہتی یا پھر پریس کلب میں مصافحے ہوتے ،حبیب مختلف تھا اس کے لہجے میں بلوچوں والا عمومی کھردراپن تھا نہ مزاج میں درشتگی تھی،ناک پر ٹکی عینک سے اسکالر لگتا تھا ہم دونوں سڑک چھاپ صحافی تھے،اکثر دن بھر کی تھکن لئے مسافروں سے کھچاکھچ بھری منی بس کی چھت پر بیٹھ کرگھرکا رخ کرتے
مزید پڑھیے


’’حافظ نعیم الرحمٰن اور میراڈونا۔۔۔‘‘

منگل 27 جون 2023ء
احسان الرحمٰن
آنجہانی میرا ڈونا کو کون نہیں جانتا ؟ممکن نہیں کہ ہر وہ شخص جس کے جوتے کبھی فٹبال سے مَس ہوئے ہوں اور وہ دس نمبر کی جرسی میں ساڑھے پانچ فٹ کے میرا ڈونا کو نہ جانتا ہو،یہ 1986ء کے ورلڈ کپ کی بات ہے دس نمبر کی جرسی میں قدرے فربہی مائل میراڈونامیکسکو میں ارجنٹائن کے روائتی حریف انگلستان کے خلاف میدان میں اپنی ٹیم کی کمان کررہا تھا،یہ کوارٹر فائنل تھا ارجنٹائن چار برس پہلے ہی انگلینڈ سے فاک لینڈ کی جنگ ہاراتھا،اس لئے اس میچ کا درجہ ء حرارت بہت زیادہ تھا،میچ کا پہلا ہاف
مزید پڑھیے


’’نہیں سیکھوں گا۔۔۔!‘‘

جمعرات 22 جون 2023ء
احسان الرحمٰن
یہ 19 اکتوبر20 20کی بات ہے کراچی کے ایک بڑے ہوٹل میں صبح چھ بج کر آٹھ منٹ پر پولیس کی نفری داخل ہوتی ہے اور لفٹ کے ذریعے ہوٹل کی پندرھویںمنزل پر واقع ایک کمرے کے سامنے جا پہنچتی ہے، دروازہ بری طرح سے پیٹا جاتا ہے ، انداز ایسا کہ دروازہ اب ٹوٹا کہ اب ٹوٹا۔ دروازہ کھلتا ہے برآمد ہونے والے گھبرائے ہوئے شخص کے حلیے سے لگتا ہے کہ وہ گہری نیند سے جاگا ہے کمرے سے باہر آتے ہی پولیس اہلکا ر اس کے دائیں بائیں کھڑے ہوکر ساتھ لے چلتے ہیں، نیچے پولیس موبائل
مزید پڑھیے


’’ہم نہیں ہمارے بعد ۔۔۔۔‘‘

منگل 06 جون 2023ء
احسان الرحمٰن
سید صاحب سے دوستی کو دو دہائیاں ہو چکی ہیں ۔غضب کا سیاسی شعور اور شعری ذوق رکھنے والے سید صاحب جیسے دوستوںکی معیت میں گھنٹوں گزارے جاسکتے ہیں۔وہ کتاب دوست آدمی ہیں۔ انہوںنے زمانے کا سرد وگرم دیکھ اور گھاٹ گھاٹ کا پانی پی رکھا ہے ۔من موجی طبیعت ایسی ہے کہ موڈ ہوا تو کراچی سے اٹھے اور ترکی کھنگالتے کھنگالتے ہنگری جا پہنچے ۔طبیعت کے بھی حساس ہیں اس لئے میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے ہمیشہ ہی محتاط رہا کہ وہ آنکھیں پڑھنے کا ہنر بھی جانتے ہیں ۔اس حساس طبیعت کی وجہ سے دوسروں کے
مزید پڑھیے


’’قاسم عمر ، اسد عمراورسوختہ کشتیاں ‘‘

منگل 30 مئی 2023ء
احسان الرحمٰن
کسی کو گھنگھریالے بالوں والا کرکٹر قاسم عمر یاد ہے !وہی جس نے 1983میں آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر اس بے خوفی سے بلے بازی کی کہ سب حیران ہوگئے ،پرتھ کی گولی وکٹ پر پوری ٹیم میں صرف قاسم عمر ہی تھا جس نے آسٹریلوی فاسٹ بولنگ کا بے جگری سے سامنا کیا اور تحسین پائی،اس سیریز میں رنز بنانے کی سب سے زیادہ اوسط قاسم عمر ہی کی رہی پھرانہی وکٹوں پر قاسم عمر نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ویسٹ انڈینز بولروں مائیکل ہولڈنگ ،جوئیل گارنراور میلکم مارشل جیسی کالی آندھیوں کا سامنا کیا۔قاسم عمر کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں