Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’قاسم عمر ، اسد عمراورسوختہ کشتیاں ‘‘


کسی کو گھنگھریالے بالوں والا کرکٹر قاسم عمر یاد ہے !وہی جس نے 1983میں آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر اس بے خوفی سے بلے بازی کی کہ سب حیران ہوگئے ،پرتھ کی گولی وکٹ پر پوری ٹیم میں صرف قاسم عمر ہی تھا جس نے آسٹریلوی فاسٹ بولنگ کا بے جگری سے سامنا کیا اور تحسین پائی،اس سیریز میں رنز بنانے کی سب سے زیادہ اوسط قاسم عمر ہی کی رہی پھرانہی وکٹوں پر قاسم عمر نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ویسٹ انڈینز بولروں مائیکل ہولڈنگ ،جوئیل گارنراور میلکم مارشل جیسی کالی آندھیوں کا سامنا کیا۔قاسم عمر کے
منگل 30 مئی 2023ء مزید پڑھیے

’’بدل رہا ہے بلوچستان ۔۔۔‘‘

جمعه 26 مئی 2023ء
احسان الرحمٰن
بلوچستان کے کچھ دوستوں سے ملاقات ہوئی اور ہمیشہ کی طرح جی بوجھل ہو گیا ،وہی احساس محرومی ،حق تلفی ، ناانصافی اور غصہ ،ناراضگی اور نااعتباری جو ایسا غلط بھی نہیںکہ میں بلوچستان کی پسماندگی کا عینی شاہدہوں، میرا بلوچستان جانا رہا ہے یہ نومبر 2016کی بات ہے جب کراچی سے متصل بلوچستان کے ساحل پر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، میں ان دنوں کراچی کے ایک نیوز چینل سے بطور رپورٹر وابستہ تھا، گڈانی سے آنے والی اطلاعات خوفناک تھیں بتایا جارہا تھا کہ جہاز میں سو سے زائد
مزید پڑھیے


’’کپتان کرنل شیر خان! مجھے معاف کردینا‘‘

هفته 20 مئی 2023ء
احسان الرحمٰن
یہ چارجولائی 99ء کی بات ہے سطح زمین سے ساڑھے سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر چھائے رہنے والا موت کا سکوت گولیوں کی گھن گرج سے کرچی کرچی ہو رہاتھا ،دو فوجوں میں گھمسان کا رن پڑا ہواتھا ، چھوٹا بڑا ہر قسم کا ہتھیار اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا تھااور توپیں الگ سے پہاڑوں کا کلیجہ دہلائے دے رہی تھیں۔ موت کے اس شور میں کچھ دیرکی خاموشی ہوتی تو زخمیوں کی کراہیں سنائی دینے لگتیں، کرنل باجوہ وائرلیس سیٹ پر برابر اپنے ماتحتوں کو ہدایتیں دے رہا تھا۔ وہ بار بارایک ٹریک سوٹ والے نوجوان کوہدف
مزید پڑھیے


کاش کوئی تو ماتم کناں ہوتا!

هفته 13 مئی 2023ء
احسان الرحمٰن
یہ مارچ 2011ء کی بات ہے بھارت میں ایک ایسی کتاب پر شوراٹھ رہا تھا جو ابھی وہاں پہنچی بھی نہ تھی لیکن اس کا ذکر ہر جگہ تھا، بھارتی ریاست گجرات اسمبلی میں تو اس کتاب کے خلاف بھارتیوں کی زبان میں ’’مدعا‘‘ اٹھا لیا گیا دھواں دھار تقاریر ہوئیں ، اسمبلی فلور پر متعصب ہندونیتاؤں کے منہ سے کف بہہ رہی تھی سب یک زبان ہو کر کہہ رہے تھے کہ یہ کتاب یہاں نظر نہیں آنی چاہئے اور پھر ایسا ہی ہوا کتاب کے خلاف قرارداد پاس ہوئی اور Great Soul: Mahatma Gandhi and His Struggle
مزید پڑھیے


’’بلوچ نوجوانوں سے ملاقات‘‘

منگل 09 مئی 2023ء
احسان الرحمٰن
میں نے انہیں ان کے لباس سے پہچانا ، چھ گز کی گھیر دار شلواربلوچ ہی پہنتے ہیں اور منفرد لگتے ہیں ان نوجوانوں کی آنکھوںسے چھلکتی حیرت بتارہی تھی کہ وہ پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں اسلام آباد کا سرسبز حسن نوواردوں کو ایسے ہی مسحور کر ڈالتا ہے ،وہ نوجوان بھی اپنے سیل فونز کی میموری میں ایف نائن پارک میں تصویریں ،سیلفیاں محفوظ کررہے تھے شائد انہیں وہاں کافی دیر ہوچکی تھی اور وہ کچھ تھک بھی گئے تھے، ان میں سے دو لڑکے میرے ساتھ والے بنچ پر بیٹھ کر باتیں کرنے لگے ان کی
مزید پڑھیے



’’کنفیوژ‘‘

جمعرات 20 اپریل 2023ء
احسان الرحمٰن
’’مجھے اچھی طرح یاد ہے اس دن وہ کسی فوٹو شوٹ پر جم کاربٹ نیشنل پارک میں تھے جہاں ’’سگنل‘‘( فون)نہیں ہوتا ہے اور انہوں نے مجھے فون کیاتو میں نے ان سے کہا کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا ہے اگر ہم انہیں طیارے دے دیتے تویہ نہیں ہوتا تو انہوں نے ہمیںچپ رہنے کے لئے کہا ۔۔۔ہم نے ایک دو چینل پر یہ بات کہی لیکن انہوں نے کہا یہ ہماری چیز ہے ہمیںبولنے دو تم چپ رہو‘‘ یہ الفاظ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی کے اہم رہنما سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک کے
مزید پڑھیے


خوفناک مناظر

بدھ 12 اپریل 2023ء
احسان الرحمٰن
یہ منظر کسی پرائیویٹ اسکول یا کوچنگ سنٹر کی کلاس روم کا ہے، بچے پڑھائی میں منہمک ہیں کہ دھڑ کی آواز سے دروازہ کھلتا ہے ، دو افراد دندناتے ہوئے داخل ہوتے ہیں تیسرا دروازے پر کھڑا ہوجاتا ہے ، ان کے ہاتھوں میں پستول دکھائی دیتے ہیں یہ پستول کی نال سے طلبا کواشارہ کرتے ہیں دھاڑتے ہیں کہ جو بھی ہے نکال دو ،سہمے ہوئے طلباکے پاس کیا ہوگا جوتھا سمیٹا، ٹیچر سے موبائل فون لیا اور وہ دھمکاتے ہوئے واپس چلے گئے۔ یہ دوسرا منظر دیکھئے ایک نوجوان ہے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرکے دروازے لاک
مزید پڑھیے


’’دل ٹھنڈے نہیں ہوئے!‘‘

پیر 03 اپریل 2023ء
احسان الرحمٰن
نفرت انگیزطوفان بدتمیزی کے جھکڑ کوکسی آزادی کا نام دے دیا گیا ، جو جتنا اونچا بول سکتا ہے منہ بھر کر گالی دے سکتا ہے وہ اتنا ہی جرات مند اور بہادرہے اور جو صبح کہے او ر شام کو الٹ کر جائے وہ حکمت قرار دے دی گئی ہے ۔ کردار، اخلاق ، شائستگی گھر کے پیچھے کہیں اسٹور میں رکھا ٹوٹا پھوٹا بے وقعت سامان بن چکا ہے ، سیاست میں اتنی گراوٹ کیا پہلے کبھی تھی ؟آپ کی تو خبر نہیں میرا جواب صاف انکار میں ہے ، صحافت میں پچیس برس گزار چکا ہوں۔ ان
مزید پڑھیے


سیاست اور تشدد

منگل 21 مارچ 2023ء
احسان الرحمٰن
صبح سویرے کا وقت تھاکراچی کے قلب میں واقع راجا غضنفر علی خان روڈصدر کے فلیٹوں کے سامنے پولیس کی گاڑیاں آکر رکیں ، چاق و چوبند پولیس اہلکار نیچے اترے اورسامنے فلیٹوں کی جانب چل پڑے،ڈی ایس پی صاحب نے فلیٹوں کی سیڑھیاں چڑھ کر پہلی منزل پر واقع صاف ستھرے فلیٹ کے دروازے سے لگی اطلاعاتی گھنٹی کے بٹن پر انگشت شہادت رکھ دی ، اندر کہیں جا کر گھنٹی نے مترنم سا شور مچایا اورگھر سے گول مٹول سا لڑکا منہ بناتا ہوا پاؤں میں چپل ڈالے باہر آگیا ،دروازہ کھولا تو سامنے باوردی پولیس اہلکار
مزید پڑھیے


’’معتوب سے محبوب تک کا سفر۔۔۔!‘‘

پیر 13 مارچ 2023ء
احسان الرحمٰن
یہ گئے برس کی بات ہے جب میں نے اسلام آباد کے ایک پوش اور پرسکون علاقے میں بڑے سے گھرکی اطلاعاتی گھنٹی کا بٹن دبایا تھوڑی دیر بعددروازہ کھلا اورایک پختہ عمر کے ملازم کی صورت دکھائی دی ، ہمارے دوست سردار عبدالحمید سدوزئی ایک نیوز چینل سے منسلک ہیں انہوںنے اپنا تعارف کرایا ،ملازم کو سردار صاحب کی آمد کے حوالے سے ہدایات دی جاچکی تھیں اس لئے وہ دروازے سے ہٹ گیا اور ہم اس کی معیت میں ایک بڑے سے گھر میں داخل ہوئے جہاں مکمل خاموشی پھیلی ہوئی تھی۔ بیچ بیچ میں تھوڑی دیر کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں