Common frontend top

احمد اعجاز


سینٹ انتخابات ،چنداہم پہلو


سینٹ انتخابات میں اصلاحات سے اُمیدواروں کے انتخاب تک دلچسپ مطالعا ت سامنے آرہے ہیں۔اصلاحات کے پردے میں خواہشات اور مجبوریاں انگڑائیاں لیتی محسوس ہوتی ہیں تو اُمیدوارں کے انتخاب کے ضمن میں معیار اور اہلیت سے زیادہ پسند یا ناپسند کی کارفرمائی ہے۔یوسف رضا گیلانی میدان میں آئے یا لائے گئے تو فرحت شہزادی نے بھی کاغذات جمع کروائے۔فرحت شہزادی نے جیسے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،لوگوں نے پوچھنا شروع کردیا کہ یہ فرحت شہزادی کون ہیں؟جب لوگوں کے سوالات کی بھرمارہوئی تو شہباز گِل ،نے فرحت شہزادی کے تعارف کی ذمہ داری سنبھالی،شہباز گِل کے مطابق’’فرحت بی بی پی
جمعرات 18 فروری 2021ء مزید پڑھیے

ووٹوں کی خریدوفروخت کیوں ہوتی ہے؟

جمعرات 11 فروری 2021ء
احمد اعجاز
سینیٹ انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ،ووٹوں کی خریدوفروخت کی بحثیں بھی زور پکڑتی جارہی ہیں،گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں کچھ سابق اور موجودہ اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی مبینہ طورپر پیسے وصول کرتے پائے گئے۔اس ویڈیو میں سابق اور موجودہ اراکین کے سامنے نئے نوٹوں کے انبار لگے پڑے ہیں۔اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد خیبر پختونخواکے وزیرِ قانون مستعفی ہوچکے ہیں۔ایک اہم پہلو اس ویڈیو کے حوالے سے یہ ہے کہ ایک رُکن کی جانب سے کہا گیا کہ اُنھیں یہ پیسے خیبر پختونخوا اسمبلی میں دیے گئے ہیں۔اس ویڈیو کے
مزید پڑھیے


میلان کنڈیرا کہتا ہے…!!

پیر 08 فروری 2021ء
احمد اعجاز
میلان کنڈیراکہتا ہے’’بڑے ناول ،ہمیشہ اپنے مصنفین سے کچھ زیادہ ذہین ہوتے ہیں ،وہ ناول نگار جو اپنی کتابوں کی نسبت زیادہ ذہین ہیں ،انھیں کوئی اور کام اختیار کرنا چاہیے‘‘ہم کالم میں میلان کنڈیرا کے اس نظریہ کی طرف پلٹیںگے۔ اگر ہم ڈپٹی نذیر احمد کے ناول ’’مراۃ العروس ‘‘کو اُردو زبان کا پہلا ناول قراردیں تو یہ اَٹھارہ سواُنہتر میں چھپا تھا۔یوں اُردو ناول کا یہ سفر آج ڈیڑھ صدی پر محیط ہو چکا ہے۔اس ڈیڑھ صدی میں اُردو زبان میں سینکڑوں ناول لکھے گئے۔اِن سینکڑوں ناول میں چند ہی ایسے ہیںجو پڑھنے والوں کے ساتھ موجود ہیں ،ورنہ
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کا المیّہ

جمعرات 04 فروری 2021ء
احمد اعجاز
پی ڈی ایم کے سربراہان اور خصوصاًمولانا فضل الرحمن اس بات کو مانیں یا رَد کریں،لیکن یہ حقیقت ہے کہ لاہور جلسہ کے بعد یہ اتحاد کمزور پڑ کر اپنے اہداف سے ہٹ چکا ہے۔لاہور جلسہ میں عوام کا کم تعداد میں شرکت کرنا ،پی ڈی ایم کو کمزور کر گیا تھا۔ایسا ہی دوہزار چودہ کے دھرنا کے موقع پر ہواتھا،جب پی ٹی آئی رہنما کنٹینر پر چڑھ کر بعض موقع پر خالی کرسیوں سے خطاب کیا کرتے تھے۔دوہزار چودہ کے دھرنا میں جیسے ہی عوام کا جوش و جذبہ کمزور پڑا ،دھرنا بھی کمزور پڑتا گیا۔یہاں ایک پہلو یہ
مزید پڑھیے


ڈاکٹر ظفرمرزا،مینواور گیزروالی بلی

پیر 01 فروری 2021ء
احمد اعجاز
یہ دودِنوں پر محیط زندگی کے لمحات کی کہانی ہے۔ہر لمحہ ایک تجربہ ہوتا ہے اور ہر تجربہ ادراک کا دروازہ کھولتاہے۔ڈاکٹر ظفر مرزانے TDEAکے ساتھ مل کربھوربن کے ٹھنڈے مقام پر ایک بڑے ہوٹل میں پانچ دِن کی محفل سجائی۔یہ محفل پوری کی پوری آگاہی پر مبنی تھی،ہرسیشن میں ملک کا اہم معالج بیماریوں سے متعلق آگاہی دیتا۔اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ جرنلسٹوں کو درست رپورٹنگ کی بابت بھی بتایا جاتا۔کسی بھی چینل یا اخبارکے رپورٹر اور مقامی نمائندہ کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ خبر کو سامنے لانے کا پہلا ذریعہ یہی
مزید پڑھیے



کماری والا

جمعرات 28 جنوری 2021ء
احمد اعجاز
یہ ضامن کی کہانی ہے،جس کا بھولپن ،اُس سے چھِن جاتا ہے۔یہ گائوں کی ایک حویلی میں پیدا ہوتا ہے ،گھر کے سامنے ایک ڈسپنسری ہوتی ہے ،جہاں زندگی کے کئی تماشوں کو دیکھتا یہ بڑا ہوتا ہے ،اس کی معصومیت پر پہلاوار بھی یہیں سے ہوتا ہے ۔ضامن علی کا باپ نچلے درجے کا ایک کسان تھا،جس کے کھیتوں میں غربت کی خاردارجھاڑیاں اُگتیں،وہ اُن کو کاٹ کر زخمی ہوتارہتا۔یہ معصوم لڑکا،کسی بھی ذائقے سے مانوس نہ تھا۔مٹھائی کے ذائقے سے زبان نا واقف تھی ،یہ جذبات کے لطیف ذائقے سے بھی محروم رہتا ،اگرگھر کے سامنے ڈسپنسری نہ
مزید پڑھیے


ہم، ہسپتال، ڈاکٹرز اورٹاکا یاسو

پیر 25 جنوری 2021ء
احمد اعجاز
ہم جس ملک میں رہتے ہیں ،یہاں صرف اقتدار کی کشمکش کی کہانیاں زبانِ زدِعام ہیں۔یہاں طاقت کی راہداریوں میں توازن اور عدم توازن کا معاملہ ہی زندگی کی اصل تصور کیا جاتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلاکہ چیزیں خرابی کی طرف جانا شروع ہوچکی ہیں،جو اس حد تک خراب ہوچکی ہیں کہ ٹاکا یاسو بن چکی ہیں۔طبی لحاظ سے ٹاکا یاسو ،شریانوں کی سوزش کی بیماری ہے۔یہ سوزش چھوٹی اور درمیانے درجے کی خون کی رگوں کونقصان پہنچاتی ہے۔یہ اُن رگوں کوزیادہ متاثرکرتی ہے جو دماغ کو خون اور آکسیجن مہیا کرتی ہیں ،جو گردن سے ہو کر گزرتی
مزید پڑھیے


غیر ملکی فنڈنگ کا مقدمہ

بدھ 20 جنوری 2021ء
احمد اعجاز
یہ اُنیس جنوری کی بات ہے،جب اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم ،الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے سامنے احتجاج کررہا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آفس سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے ہے ،علاوہ ازیںیہاں پارلیمنٹ ہائوس اور ایوانِ صدر بھی واقع ہیں۔پی ڈی ایم کا یہ احتجاج اُن کے ایجنڈے کے مطابق الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرناتھا کہ تحریکِ انصاف جو کہ حکمران جماعت ہے، کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے زیرِ التواکیس کا جلد ازجلد فیصلہ سنائے۔الیکشن کمیشن کے سامنے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا۔ایک خطاب احسن اقبال نے بھی کیا۔احسن اقبال
مزید پڑھیے


این آر او کا سایہ ماند پڑگیا تو؟

پیر 18 جنوری 2021ء
احمد اعجاز
گذشتہ دِنوں ایک ٹی وی ٹاک شومیں اینکر نے بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو کلپ دکھایا جس میں وہ کسی ایشوپر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے،اینکر نے اسد عمر سے بلاول بھٹو زرداری کے خدشات پرمبنی سوال کیا تو موصوف نے شانِ بے نیازی سے اینکر کو مخاطب کرکے کہا کہ ’’آپ کسی سنجیدہ آدمی کے بیان کا حوالہ دیں‘‘یعنی اسد عمر کے نزدیک بلاول بھٹو زرداری سنجیدہ سیاست دان نہیں ہے اور اُن کی کوئی بات اہمیت کی حامل نہیں ہے۔اسد عمر کا روّیہ بعینہ اپنے لیڈر جیسا ہے جو اپنے سوا کسی کو
مزید پڑھیے


راستہ پانیوں میں ،جسم مٹی کا

جمعرات 14 جنوری 2021ء
احمد اعجاز
یہ پہلے اور بہت پہلے کی ایک بات ہے۔مَیں یہی کوئی سات آٹھ برس کا ہوں گا۔میرے پاس کھجور کی ایک گٹھلی تھی۔ہمارے گھر کے وسیع صحن کے بیچوں بیچ نلکا ایستادہ تھا،جس کا کچا تھڑا تھا،وہاں سے پانی، ایک لمبی سی نالی سے گزرکر گھر کی بیرونی دیوار کے نیچے سے باہر چلا جاتا تھا،نالی میں پانی کھڑا نہیں ہوتا تھا ،یہ صاف رہتی ۔مَیں نے گٹھلی ،نلکے کے تھڑے کے قریب نالی کے ایک کنارے میں زمین کھود کر دَبا دی۔مَیں ایسا کرکے بھولا نہیں،روز اُس جگہ کو دیکھتا،ایک دِن صبح سویرے دیکھا تو زمین کا سینہ تھوڑا
مزید پڑھیے








اہم خبریں