Common frontend top

اداریہ


خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ


خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کے لئے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے جرمانے بڑھانے اور چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ جنگلات کرہ ارض کا زیور اور زمین کے پھیپھڑوں کی مانند ہیں جن کے ذریعے وہ سانس لیتی ہے۔ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے کم از کم 25فیصد حصے پر جنگلات کا
هفته 16 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

معاشی روڈ میپ کی استعداد

هفته 16 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف کو معاشی روڈ میپ پیش کر دیا گیا ہے ۔روڈ میپ میں غربت کے خاتمے، مہنگائی میں کمی اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ملکی معیشت کی ترقی کے لیے معاشی روڈ میپ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت،لائیو ستاک ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بیرونی سرمایہ کاری اور چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی استعداد میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے روڈ میپ اور اہم شعبوں میں مجوزہ اقدامات کے بارے میں تفصیل سے
مزید پڑھیے


یوٹیلیٹی سٹور رات 10بجے تک کھولنے کا اعلان!

جمعه 15 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے شہریوں کی سہولت کے لئے یوٹیلیٹی سٹور رات 10بجے تک کھولنے اور آٹا پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت ہر سال شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کے لئے رمضان المبارک میں سستے اور ماڈل بازاروں کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹور پر اربوں روپے کا ریلیف پیکیج فراہم کرتی ہے مگر ہر سال ہی عوام سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر عام مارکیٹ کی قیمتیں وصول کرنے، خاص طور پر یوٹیلیٹی سٹور پر سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء کی قلت، کی شکایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے


ماہ رمضان میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ!

جمعه 15 مارچ 2024ء
اداریہ
ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹ شروع ہو گئی ہے ۔ 257روپے فی کلو کے سرکاری نرخ والی ایل پی جی 320روپے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری سرکاری اہلکاروں کی آشیر باد اور سیاسی اشرافیہ اور بیورو کریسی کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں۔ جہاں تک ایل پی جی کے رمضان میں من چاہے نرخوں میں فروخت کا معاملہ ہے تو عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کی
مزید پڑھیے


سیاسی کشیدگی میں کمی کے اقدامات درکار

جمعه 15 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات گو حکومتی ضوابط میں ہوئی لیکن اس سے سیاسی کشیدگی کم ہونے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی کے نے ایک دوسرے کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ کے پی کے نے وزیر اعظم سے صوبے میں شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکرٹری تعینات کرنے اور دیگر صوبوں کی طرح فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔وزیر اعظم کا ردعمل اس لحاظ سے مثبت تھا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے تمام جائز مطالبات پورے
مزید پڑھیے



الیکشن کمیشن : اجنبی خاتون کی اسمبلی رکنیت کا معاملہ

بدھ 13 مارچ 2024ء
اداریہ
عام انتخابات میں سامنے آنے والے تنازعات کے بعد الیکشن کمیشن کی کوتاہی کا ایک اور مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب کے پی اسمبلی میں جے یو آئی خواتین کے لیے مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جے یو آئی نے معاملہ کی تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن سے یہ نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے جس خاتون صدف احسان کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے وہ نہ جے یو آئی کی رکن ہیں اور نہ اس کا نام جے یو آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا کا10لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف

بدھ 13 مارچ 2024ء
اداریہ
خیبرپختونخوا کی داخلہ مہم "علم د ٹولو پارہ ’’ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ صوبائی وزیرابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی نے مہم کا افتتاح کیا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق داخلہ مہم میں 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ خیبر پی کے میں تعلیم سے دوری نے کئی مسائل پیدا کر رکھے ہیں ،سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جبکہ ان پڑھ بچے جلد بے راہ روی کا شکا ر ہوتے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے صرف پشاور شہر میں 10لاکھ بچوں کو سکولوں میں
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس اور ترجیحات

بدھ 13 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ نے کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے ایل پی جی شعبے کی کڑی نگرانی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی حلف اٹھانے والی کابینہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران ملکی مسائل کی ایک گھمبیر تصویر کھینچی ہے۔ انہوں نے اپریل 2022 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد
مزید پڑھیے


مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف مظاہرین کی گرفتاریاں

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ملک میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی ‘ مخصوص نشستیں نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے اتوار کو لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاج کیا۔لاہور پولیس نے سردار لطیف کھوسہ ‘سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد سرکردہ رہنمائوں اور درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریلیوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن تھا، ہماری مخصوص نشستیں چھینی گئی ہیں۔ احتجاج ہمارا حق ہے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ اختلاف رائے ،احتجاج،مظاہروں اور ریلیوں کو جمہوری معاشروں میں ایک حق کے
مزید پڑھیے


زمینی راستے سے روس کوپاکستانی پھلوں کی ترسیل

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان نے پہلی بار اپنے پھل زمینی راستے سے روس پہنچا دیے ہیں ،این ایل سی کی سولہ گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کرروس پہنچا ہے۔اس قافلے نے علاقائی تجارت کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان کے باغات سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل حوصلہ افزا ہے۔پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار زمینی راستے سے روس میں کینو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ گاڑیاں کینو لے کر سرگودھا سے روانہ ہوئیں،جنہوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔14 گاڑیاں روس کے شہر دربنت اور 2 گروزنی پہنچیں، این
مزید پڑھیے








اہم خبریں